آپ کی پسند کےگانے یہاں لکھیں

تیشہ

محفلین
کھویا کھویا چاند ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ کھلاُ آسماں ۔ ۔

Dancing_Doll.gif

:headphone:
 

ابو یاسر

محفلین
میرا پسندیدہ نغمہ میں یہاں لکھ دیتا ہوں​
---------------------------------------
یہ محلوں یہ تختوں یہ تاجوں کی دنیا
یہ انساں کے دشمن سماجوں کی دنیا
یہ دولت کے بھوکے رواجوں کی دنیا
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

ہر ایک جسم گھائل ، ہر ایک روح پیاسی
نگاہوں میں الجھن ، دلوں میں اداسی
یہ دنیا ہے یا عالم ِ بد حواسی
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

یہاں ایک دھوکہ ہے انساں کی ہستی
یہ بستی ہے مردہ پرستوں کی بستی
یہاں زندگی سے تو ہے موت سستی
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

جوانی بھٹکتی ہے بدکار بن کر
جواں جسم سجتے ہیں بازار بن کر
یہاں پیار ہوتا ہے بیوپار بن کر
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

یہ دنیا جہاں آدمی کچھ نہیں ہے
وفا کچھ نہیں، دوستی کچھ نہیں ہے
یہاں پیار کی قدر ہی کچھ نہیں ہے
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے

جلا دو اسے پھونک ڈالو یہ دنیا
میرے سامنے سے ہٹا لو یہ دنیا
تمہاری ہے ، تم ہی سنبھالو یہ دنیا
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے​
 

تیشہ

محفلین
جلا دو اسے پھونک ڈالو یہ دنیا
میرے سامنے سے ہٹا لو یہ دنیا
تمہاری ہے ، تم ہی سنبھالو یہ دنیا
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یااللہ خیر۔۔ یہاں تو لوگ دنُیا ہی تباہ و برباد کررہے ہیں۔۔:confused:
جلا دو ۔۔پھونک ڈالو ۔۔ہٹا لو ۔۔۔۔۔۔:chatterbox:
 

تیشہ

محفلین
اور آپ کی زندگی میں ایسی سچویشن کب کیسے آئی کہ یہ گانا پسند آگیا ۔۔ اور آپ اسکو سارے کا سارا لکھنے پے مجبور ہوگئے ۔ ۔
3d-animated-emoticons-smileys22.gif
 

ابو یاسر

محفلین
اور آپ کی زندگی میں ایسی سچویشن کب کیسے آئی کہ یہ گانا پسند آگیا ۔۔ اور آپ اسکو سارے کا سارا لکھنے پے مجبور ہوگئے ۔ ۔
3d-animated-emoticons-smileys22.gif
بالکل صحیح کہا آپ نے
یہ میرا فیوریٹ نغمہ ہے ، وجہ؟؟؟
کیونکہ اس کے اشعار مجھے اچھے لگتے ہیں
اور جی ہاں اپنی بھی لائف کچھ اسی شاعر کی طرح ہوچکی تھی
جسے لوگوں نے جیتے جی تو سمجھا نہیں
مجھے تو ، اس فلم کے لگ بھگ تمام اشعار یاد ہیں
 

تیشہ

محفلین
بالکل صحیح کہا آپ نے
یہ میرا فیوریٹ نغمہ ہے ، وجہ؟؟؟
کیونکہ اس کے اشعار مجھے اچھے لگتے ہیں
اور جی ہاں اپنی بھی لائف کچھ اسی شاعر کی طرح ہوچکی تھی
جسے لوگوں نے جیتے جی تو سمجھا نہیں
مجھے تو ، اس فلم کے لگ بھگ تمام اشعار یاد ہیں

کیا نہیں سمجھا ؟ :confused: تبھی شآید آپ بھاگ کر haramain ke pados میں پہنچ آئے ہیں
3d-animated-emoticons-smileys18.gif
 
Top