آپ کی ڈریم ٹیم کیا ہے؟

نبیل

تکنیکی معاون
یہ سوال میں دوسرے کئی بورڈز پر دیکھ چکا ہو‌ں، شاید آپ بھی اس میں دلچسپی لیں۔ آپ اگر پاکستان کی ٹیم سلیکٹ‌ کرنے لگیں تو آپ 15 کھلاڑیوں کا کونسا سکواڈ سلیکٹ‌ کریں گے؟

یہی سوال میرا ہندوستانی دوستوں سے ہے کہ وہ کن کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی ٹیم سلیکٹ‌ کریں گے؟
 

فہیم

لائبریرین
15 کی جگہ صرف پوری ٹیم یعنی 11 کھلاڑی ہی رکھ لیں۔

اور یہ آپشن بھی رکھیں کے
ون ڈے کے لیے الگ
ٹیسٹ کے لیے الگ
اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے لیے الگ ٹیم۔
 

arifkarim

معطل
ونڈے اور ٹؤئنٹی ٹؤنٹی کیلئے یہ ٹیم منتخب کروں گا:
شاہد آفریدی ،کپتان، بلے باز، اسپن بالر
کامران اکمل، وکٹ کیپر ،اوپنر
عمران نظیر، اوپنر
شعیب ملک، بلے باز
محمد یوسف، بلے باز
عبدالرزاق،بلے باز، بالر
محمد آصف، بالر
شعیب اختر، بالر
عمر گل، بالر
محمد عامر، بالر
سعید اجمل، اسپن بالر

ریزرو اور ناکام پلئیرز:
یاسر عرفات، دانش کنیریا، مصباح الحق، یونس خان
 

فہیم

لائبریرین
میری ونڈے کی ٹیم۔

بیٹنگ آرڈر کے لحاظ سے لکھ رہا ہوں۔

1: عمران نذیر
2: ناصر جمشید
3: عبدالرزاق
4: محمد یوسف
5: عمر اکمل / شعیب ملک
6: مصباح الحق
7: شاہد آفریدی (کپتان)
8: کامران اکمل (وکٹ کیپر)
9: محمد عامر
10: سعید اجمل
11: محمد آصف

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

فہیم

لائبریرین
میری ٹوئٹنی ٹوئنٹی ٹیم

1: عمران نذیر
2: شاہد آفریدی (کپتان)
3: رانا نوید
4: عبدالرزاق
5: شعیب ملک / عمر اکمل
6: کامران اکمل (وکٹ کیپر)
7: مصباح الحق
8: سہیل تنویز / محمد عامر
9: عمر گل
10: سعید اجمل
11: محمد آصف
 

خورشیدآزاد

محفلین
موجودہ کھلاڑیوں میں سےکس کو سیلیکٹ کیا جائےیہ تو ان کی فورم اور فٹنس پر ڈیپنڈ کرتا ہے۔ ہاں میری پاکستانی ڈریم ٹیم ضرورہے

میری ایک روزہ ڈریم ٹیم ہوگی

1: سعید انور
2: ماجد خان
3: ظہیرعباس
4: جاویدمیانداد
5: انضمام الحق
6: عمران خان
7: راشدلطیف
8: شاہدآفریدی
9: وسیم اکرم
10: وقار یونس
11: شعیب اختر

12: محمدآصف

پانچ روزہ ڈریم ٹیم

1: سعید انور
2: محسن حسن خان
3: ظہیرعباس
4: جاویدمیانداد
5: محمدیوسف
6: عمران خان
7: راشدلطیف
8: عبدالقادر
9: وسیم اکرم
10: وقار یونس
11: شعیب اختر

12: مشتاق احمد
 

فہیم

لائبریرین
میں تو جانتا ہوں۔
لیکن شاید خورشید صاحب بھی پوری طرح نہیں جاتنے۔

ورنہ ان کی 5 روزہ ٹیم میں حنیف محمد صاحب کا نام ضرور شامل ہوتا۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
بلاشبہ لٹل ماسٹرحنیف محمد ایک بہت اعلیٰ پائےکے بلے باز تھے، لیکن کیونکہ میں خود جارحانہ لائحہ عمل پر یقین رکھتا ہوں اسلیے میں نے لٹل ماسٹر کے بجائے ایشئن بریڈمین ظہیر عباس کو جگہ دی ہے۔ اور پھر آپ ٹیم میں صرف گیارہ کھلاڑیوں کو ہی منتخب کرسکتے ہیں ورنہ تو فضل محمود، امتیاز احمد، وسیم باری، سرفرازنواز،انتخاب عالم، سلیم ملک ، توصیف احمد وغیرہ وغیرہ وغیرہ کسی بھی ٹیم میں جگہ بنا سکتیں ہیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں ہے کہ میں لٹل ماسٹرکو نہیں جانتا۔ میں تو کہتا ہوں دنیا میں کہیں بھی اگر کوئی یہ کہتا ہے وہ لٹل ماسٹر حنیف محمد کو نہیں جانتا تو اس کا مطلب ہےوہ کرکٹ کے الف ب سے بھی واقف نہیں ہے۔
 
Top