اپنی گاڑی کا نمبر لکھنے کی بات تو ایویں ہے ،، ایک بات شیئر کرتا ہوں آپ لوگوںکےساتھ ۔۔۔ متحدہ عرب امارات میں گاڑی سے زیادہ اس کا نمبر مہنگا ہوتا ہے ،، نمبر جتنا کم ہندسوںکا ہوگا اس کی قیمت اتنی ہی زیادہ ہوگی اور اگر ڈبل فگر یا ٹرپل فگر ہے مثلا 222 یا 3333 وغیرہ تو اس کی قیمت اسی حساب سے زیادہ ہوگی ، یہ قیمت لاکھوں درہم تک ہو سکتی ہے ۔ اور اس کی وجہ صرف اسٹیٹس سمبل ہے اور کچھ نہیں ، جہاںمہنگی گاڑی ہر ایک کی پہنچ میں ہو وہاں انفرادیت کے لئے اس کے نمبر کی قیمت آپ کے مقام کا تعین کرتی ہے ۔۔
ایک اور بات یہاں موبائل فون نمبرز بھی منہ مانگے داموں پر فروخت ہوتے ہیں ۔۔