آپ کے شہر میں آپ کا پسندیدہ رستوران اور اس میں آپ کی پسندیدہ ڈش کیا ہے؟

محمدصابر

محفلین
امرتسری ہریسہ سردیوں میں، پرانے گوجرانوالہ شہر کے علاقہ گرونانک پرہ اور باغبان پرہ میں ۔کراچی باربی کیو ماڈل ٹاؤن میں بی بی کیو کے بہت اعلٰی ۔اس کے علاوہ شہباز تکہ کی تھانے والہ بازار کی شاخ۔ غنی پایہ والہ اور یار سارے ہی تو اچھے ہیں :ROFLMAO: جو مرضی کھا لو سوائے فاسٹ فوڈ کے۔
صرف امرتسری ہریسہ سے اختلاف ہے کیونکہ میں نے ہمیشہ یادگار والوں کا ان سے بہتر پایا ہے۔ :)
 

تہذیب

محفلین
سری نگر میں گپکار روڈ پر للت گرینڈ پیلس ہوٹل میں واقع ریسٹورینٹ دی چنار مہنگا ہے لیکن اچھے کھانے پیش کرتا ہے۔ جبکہ اس سے آگے شامیانہ ریسٹورینٹ کشمیری کھانوں کے لیے بہترین ہے۔
 

محمد امین

لائبریرین
کراچی:

باربی کیو ٹو نائٹ - بار بی کیو آئٹمز
کولاچی - بار بی کیو آئٹمز
کباب جیز - بار بی کیو آئٹمز
روسٹرز - اسٹیک برگرز
 

محمداحمد

لائبریرین
فی الحال ہمیں خرگوش پکانے کی ترکیب چاہیے۔ ابھی ابھی ایمپریس مارکیٹ سے تین سو روپیے میں ایک خرگوش لے آئے ہیں۔ ذبح کروانے کے پچاس روپیے علیحدہ دئیے ہیں۔

ہمیں خرگوش بہت پسند ہیں لیکن دیکھنے میں کہ یہ بہت معصوم سے لگتے ہیں (کبھی کھائے نہیں) اور ہمارا خیال ہے کہ ہم کبھی خرگوش کے ذبح ہونے کا منظر بھی نہیں دیکھنا چاہیں گے۔ :)
 
ہمارا خیال ہے کہ ہم کبھی خرگوش کے ذبح ہونے کا منظر بھی نہیں دیکھنا چاہیں گے۔
بچپن میں ہمارے پڑوسیوں نے ایک بکری کا بچہ پال رکھا تھا۔ وہ بچہ ہم سب بچوں کا لاڈلا تھا۔ کسی وجہ سے اسے ذبح کر دیا گیا۔ ہم میں سے کسی بچے نے اس کا گوشت کھانا پسند نہیں کیا :)
 
Top