آپ کے نزدیک اسلام کا ایسنس کیا ہے؟

سطحی طور پر تو خیالات اور عمل کی بات بہت خوبصورت لگتی ہے لیکن ایسا ہے نہیں بھائی۔ بنا خیالات، نظریات، اور عقائد کے کوئی عمل ممکن ہی نہیں۔ اگر ایسا ہے تو بنا سوچے کچھ بھی کر کے دکھائیے۔ یا پھر کسی دوسری زبان میں جو آپ کو آتی نہ ہو اس زبان میں کوئی پلان بنا نے کی کوشش کیجئے۔ میں اس بارے مزید عرض کروں گا۔ بعد میں ابھی دیکھتے ہیں کہ اسلام کی روح، یا جوہر کیا ہے۔
فرمان رسول ہے کہ اعمال کا مدار نیت پر ہے، یہ نیت صرف سوچ میں بنتی ہے۔ کہیں باہر نہیں :)

بناء عقائد کے اعمال کیسے ہوں گے اور ان عقئد اور اعمال کا مقصد کیا ہے؟ وہ مقصد ہی اسلام کی روح کہلائے گا۔
 

ظفری

لائبریرین
اسلام یہی ہے کہ ہم نے اپنے خالق اور پروردگار کے آگے اپنے آپ کو عاجزی و پستی اور شکرومحبت کے جذبے کے ساتھ سرنگوں یعنی سرنڈر کرنا ہے اور ہمارے رب نے اپنے رسولوں کے ذریعے جو ہمیں ہدایات دی ہیں ان کو مانناہے۔دین کی اصطلاح میں اسے عبادت کہتے ہیں اور یہ عبادت یعنی عاجزی وپستی کے ساتھ خدا کی اطاعت کرنا یہی اسلام کا جوہر ہے۔ خدا کے رسولوں کے سلسلے کے آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اس لیے اب یہ ان ہی کی ہستی ہے کہ قیامت تک ان ہی کی دی ہوئی ہدایت پر عمل کیا جائے ۔
 

ابن بطوطہ

محفلین
اسلام یہی ہے۔۔۔ خدا کے رسولوں کے سلسلے کے آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اس لیے اب یہ ان ہی کی ہستی ہے کہ قیامت تک ان ہی کی دی ہوئی ہدایت پر عمل کیا جائے ۔
لفظ درست کر لیں‌ ہدایت نہیں بلکہ ہدایات ہوگا۔۔۔ کیونکہ ہدایت دینا اللہ کا کام ہے اور ہدایات پہنچانا انبیاء کی ذمداری۔
 
Top