آپ کے پہلو میں آکر رو دیئے ۔۔۔۔

محسن حجازی

محفلین
ظفری بھائی گذشتہ عید مبارک!
ویسے تو آج دوسرا دن ہے یہاں عید کا۔
کیسے مزاج ہیں؟
صحرا نوردی کیسی چل رہی ہے؟
کیا خوب گیت ہے۔۔۔ لطف آ گیا۔۔۔
 

رضوان

محفلین
چندا یہ گانا تو خوب ہے مگر ابھی تو عید کا سیزن چل رہا ہے۔
وہ لگاتے
یا ہو
کوئی مجھے ۔۔۔۔ کہے
کوئی مجھے ۔۔۔۔۔کہے
:laugh:

عید مبارک چچا ظفری:hatoff:
 

شمشاد

لائبریرین
اگر میری لینڈ میں ہوتے تو وہی لگاتے۔ آجکل کلاراڈو میں ہیں، وہاں یہی والی ہے تو یہی مناسب لگتا ہے۔
 

رضوان

محفلین
شمشاد بھائی یہ "میری" نے اپنی لینڈ سے انہیں کیوں نکال دیا؟ ضرور انہوں نے کوئی حرکت کی ہوگی:blush: ورنہ " میری " انہیں کیوں نکالتی؟
اب کالے رانڈوں (کلاراڈو) کی بستی میں یوں پریشان پھر رہے ہیں۔ آہ اب پچھتائے کیا ہوت!
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں یہ بات نہیں ہے۔ میری نے اس لیے نکالا کہ انہوں نے اب تک کوئی حرکت کیوں نہیں کی۔ اور سزا کے طور پر یہاں بھجوا دیا ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ ظفری میرا پسندیدہ ترین گانا ہے -
آپ کے پہلو میں آکر رو دئیے - گلوکار: محمد رفیع
فلم: میرا سایہ
موسیقی: مدن موہن
شاعر: راجہ مہدی علی خان
 

ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی گذشتہ عید مبارک!
ویسے تو آج دوسرا دن ہے یہاں عید کا۔
کیسے مزاج ہیں؟
صحرا نوردی کیسی چل رہی ہے؟
کیا خوب گیت ہے۔۔۔ لطف آ گیا۔۔۔

خیر مبارک محسن بھائی ۔
صحرا سے نکل کر اب اونچے اونچے پہاڑوں کے درمیان آگیا ہوں ۔ موسم کیساتھ سب کچھ ہی بدل گیا ہے یہاں ۔ ;)
گیت کے لیئے آپ کی پسندیدگی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ :)
 

ظفری

لائبریرین
چندا یہ گانا تو خوب ہے مگر ابھی تو عید کا سیزن چل رہا ہے۔
وہ لگاتے
یا ہو
کوئی مجھے ۔۔۔۔ کہے
کوئی مجھے ۔۔۔۔۔کہے
:laugh:

عید مبارک چچا ظفری:hatoff:

حیرت ہے ۔۔۔ ! پچیس سال بعد بھی عید کے سیزن سے لطف اندوز ہورہے ہو ۔ :grin

ویسے خیر مبارک رضوان بھتیجے ۔۔۔ :grin
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی یہ "میری" نے اپنی لینڈ سے انہیں کیوں نکال دیا؟ ضرور انہوں نے کوئی حرکت کی ہوگی:blush: ورنہ " میری " انہیں کیوں نکالتی؟
اب کالے رانڈوں (کلاراڈو) کی بستی میں یوں پریشان پھر رہے ہیں۔ آہ اب پچھتائے کیا ہوت!

" میری " لینڈ سے سے " میری " نے نہیں نکالا بلکہ میں خود ہی مایوس ہوکر نکل گیا کہ میں اس سے پوچھتا تھا کہ تم " میری " ہو مگر وہ کہتی کہ ہاں ناں میں " میری " ہوں ۔ ;)
سو سوچا کہ کہیں اور ہی چلا جائے جہاں کوئی یہ کہے کہ ہاں میں " تمہاری " ہوں ۔ دیکھو ان پہاڑوں کی وادیوں میں کون " میری" ٹکراتی ہے ۔ ;)
 

ظفری

لائبریرین
بہت شکریہ ظفری میرا پسندیدہ ترین گانا ہے -
آپ کے پہلو میں آکر رو دئیے - گلوکار: محمد رفیع
فلم: میرا سایہ
موسیقی: مدن موہن
شاعر: راجہ مہدی علی خان

فرخ بھائی ۔۔۔ معلومات کی فراہمی کے لیئے میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ :)
 
Top