آپ گاڑی میں کونسا لبریکنٹ آئل استعمال کرتے ہیں؟

ابن توقیر

محفلین
Kixx کا معیار باقی کمپنیوں سے کافی بہتر ہے وگرنہ جتنی موبل آئل میں دو نمبری کی جاتی ہے، حد ہی ہے۔
 

یاز

محفلین
Kixx کا معیار باقی کمپنیوں سے کافی بہتر ہے وگرنہ جتنی موبل آئل میں دو نمبری کی جاتی ہے، حد ہی ہے۔
بجا فرمایا جناب۔
لبریکنٹ آئلز حتی الامکان مین ڈیلرز سے ہی لینے چاہییں۔ عام دکانوں سے استعمال شدہ آئل کو ریسائیکل کر کے بھی بیچ دیتے ہیں۔
 

ابن توقیر

محفلین
بجا فرمایا جناب۔
لبریکنٹ آئلز حتی الامکان مین ڈیلرز سے ہی لینے چاہییں۔ عام دکانوں سے استعمال شدہ آئل کو ریسائیکل کر کے بھی بیچ دیتے ہیں۔
ہماری فیلڈ سے متعلق ہے اس لیے تھوڑے وقت کے لیے موبل آئل کا کام بھی کیا ہے مگر پھر اسی ہیرا پھیری سے تنگ آکر خود کو اس سے الگ کرلیا۔ ایک بڑی کمپنی کے راولپنڈی ڈویژن کے انچارج نے ایک بار کر کہا تھا کہ ہماری سیلز والی گاڑیاں بھی اگر آئل پہنچا کردیں تو اعتبار مت کریں۔ ہم صرف اسی آئل کی ذمہ داری لیں گے جو ہمارے ڈپو سے خود اٹھائیں گے اور وہ بھی ڈپو کے دروازے تک۔ ان سب چکروں سے متنفر ہوکر سائیڈ پر ہی ہوگئے ہم۔
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

انجن آئل پر پاکستان میں بھی اور دبئی میں بھی جب بھی کار انجن آئل کے لئے لے کر جانی، مکینک نے یہی کہنا، یہ بہت گاڑھا آئل ہے یہ بہت زبردست ہے اسے ہی کار میں ڈلوایا کریں اور 3 ہزار کلو میٹر کے بعد بدلوانا ہے، تو 13 سال الامارات میں رہے اور سب بھائیوں کی کاروں پر ایسا ہی ہوتا رہا، مگر جب برطانیہ میں آئے تو علم ہوا کہ وہ سب غلط تھا۔

  1. انجن آئل پر ایسا ہے کہ ہر کار کا نام، میک، ماڈل کے حساب سے انجن آئل کا نمبر مختلف ہوتا ہے جو اس کی بک پر لکھا ہوتا ہے اگر بک پر نہیں دیکھ سکتے تو گوکل میں کار کا نام، میک اور ماڈل لکھ کر چیک کیا جا سکتا ہے، جو انجن آئل کا نمبر سامنے آئے وہی اپنی کارد میں ڈلوانا چاہئے، کوئی بھی مہنگا آئل یا سینتھیٹک آئل اپنی کار میں ڈلوانے سے پرہیز کریں، سینتھیٹک، سیمی سینتھیٹک آئل ہر کار میں ڈلوانے سے انجن خراب ہو جاتا ہے اس لئے اگر آپ کی کار کی بک میں یہ نہیں لکھا ہوا تو کبھی نہ ڈلوائیں۔ مانیں نہ نہ مانیں یہی درست ہے۔
  2. دوسرا یہ کہ انجن آئل ہمیشہ لیول تک ہی رکھنا چاہئے زیادہ نہیں ڈلوان چاہئے ورنہ گیس کٹ خراب ہو جاتی ہیں، وجہ یہ کہ آئل بڑھانے سے گیس کی جگہ کم ہو جاتی ہے اور گیس کی جگہ کم ہونے سے جب پریشر کو جگہ نہیں ملے گی تو گیس کٹ اڑ جاتی ہیں۔
  3. ہر ہفتہ ڈپ سٹک سے انجن آئل چیک کرنا چاہئے جس پر کار ہمیشہ سیدھی جگہ پر ہونی چاہئے، اگر کار سیدھی نہیں ہو گی تو ہمیشہ رزلٹ غلط ملے گا جس سے یا تو آپ آئل مزید ڈالیں گے یا ویسا ہی چھوڑ دیں گے، سیدھی کار میں آئل چیک کریں اگر کم ہو تو ٹاپ آپ ضرور کیا کریں اور لیول ڈپ سٹک سے ہی چیک کریں خیال رہے کہ تھوڑا ٹھورا کر کے ڈالیں تاکہ زیادہ نہ پڑ جائے۔
  4. انجن آئل ڈالنے کے لئے صبح کا وقت بہتر ہوتا ہے کیونکہ پوری رات کار کھڑی رہنے سے سارا آئل نیچے بیٹھ جاتا ہے اور لیول درست چیک ہوتا ہے، اگر کار اسٹار کر لی یا چلا رہے ہوں تو خیال آئے کہ انجن آئل چیک کر لیں تو پھر اسی وقت انجن آئل چیک نہیں ہو سکتا کیونکہ سارا آئل اوپر کو اٹھا ہوتا ہے اس لئے کم از کم 1 گھنٹہ تک کار کھڑی رہنے دیں تاکہ انجن آئل نیچے بیٹھ جائے پھر اس کو چیک کریں رزلٹ درست ملے گا۔
میرے پاس 3 کاریں ہیں، بڑے بیٹے کے لئے بی ایم ڈبلیو، اہلیہ کے لئے واکس آل اور میرے لئے ہنڈا جاز، جس پر کمپنی کار سے ہی انجن آئل دبلوایا جاتا ہے، اپنے پاکستانی مکینک تو کار کا یڑا غرق کر دیتے ہیں ابتدا میں ان سے ہاتھ ہو چکے ہیں اس لئے زیادہ پیسے دیں اور کام تسلی بخش ہوتا ہے۔

والسلام
 

زیک

مسافر
ہر ہفتہ ڈپ سٹک سے انجن آئل چیک کرنا چاہئے جس پر کار ہمیشہ سیدھی جگہ پر ہونی چاہئے، اگر کار سیدھی نہیں ہو گی تو ہمیشہ رزلٹ غلط ملے گا جس سے یا تو آپ آئل مزید ڈالیں گے یا ویسا ہی چھوڑ دیں گے، سیدھی کار میں آئل چیک کریں اگر کم ہو تو ٹاپ آپ ضرور کیا کریں اور لیول ڈپ سٹک سے ہی چیک کریں خیال رہے کہ تھوڑا ٹھورا کر کے ڈالیں تاکہ زیادہ نہ پڑ جائے۔
آجکل بہت سی گاڑیوں میں ڈپ سٹک نہیں ہوتی بلکہ کار کے مینو سسٹم سے خودکار طریقے سے چیک ہو جاتا ہے
 
untitled-151.jpg
30، 32 سال استعمال کیا ہے۔ آج کل اس کی بھی ضرورت نہیں رہی۔ :)
 
Top