السلام علیکم،

محفل پہ آڈیو کتب سے متعلق مراسلے پڑھے تو اشتیاق پیدا ہوا اور سوچا ہمیں بھی کچھ تو کرنا چاہیے، چنانچہ پہلے تجربے کے طور پہ اردو لائبریری سے بچوں کی ایک کہانی پر مشتمل ایک مختصر کتاب "انجو منجو" آڈیو ورژن حاضُر ہے ہماری آواز میں :)

ایک تو مائک گھر کا مشترکہ مائک تھا جو کہ بچوں کے زیرِ استعمال تھا اور دوسرے اس کی پلیسمنٹ بھی ٹھیک نہیں تھی کیوں کہ وہ کلپ مائک تھا بِنا اسٹینڈ کے۔

آپ سب دوستوں سے غلطیوں کی نشاندہی کی درخواست ہے۔ تلفظ اور کسی بھی اور طرح کی غلطی یا تصحیح یا پھر کوئی مفید مشورہ۔

ربط: انجو منجو ساؤنڈ کلاؤڈ پہ

انجو منجو گوگل ڈرائیو پہ
 
بہت عمدہ کام کیا ہے۔۔ ریکارڈنگ کا معیار بھی بہت اعلی ہے۔
صرف ایک چیز کی کمی لگی۔ وہ یہ کہ آپ نے اپنا لہجہ بہت روکھا رکھا ہے۔۔۔ تھوڑا بہت اتار چڑھاؤ ہوتا تو مزہ دوبالا ہو جاتا۔
 
اچھی کوشش امجد میانداد بھائی تھوڑی سی ولیوم کی کمی ہے اور کہیں کہیں آواز میں پھرپھراہٹ سی آگئی ہے ۔

جی افصل بھائی بہت شکریہ، والیوم کا تو ایسا مسئلہ نہیں لگا لیکن آواز کی پھڑ پھڑاہٹ کی وجہ مائک کاصحیح جگہ نہ ہونا اور منہ سے فاصلہ کافی کم ہونا اور مائک پہ اسفنج نا ہونا ہے۔ چونکہ یہ پہلا تجربہ تھا اس لیے بہت سی باتوں سے آگاہی ہو گئی۔ دوبارہ اور سہہ بارہ کرنے کی ہمت نہیں کر سکا رات۔

بہت عمدہ کام کیا ہے۔۔ ریکارڈنگ کا معیار بھی بہت اعلی ہے۔
صرف ایک چیز کی کمی لگی۔ وہ یہ کہ آپ نے اپنا لہجہ بہت روکھا رکھا ہے۔۔۔ تھوڑا بہت اتار چڑھاؤ ہوتا تو مزہ دوبالا ہو جاتا۔

دراصل یہ سب تب ہی ممکن ہوا جب سب بچے سو گئے۔ ایسے میں آواز کو زیادہ جاندار نہیں پیش کر سکا، دوسرے نا تجربہ کاری بنیادی وجہ ہے :)
 
جیہ

لائبریرین
السلام علیکم،

محفل پہ آڈیو کتب سے متعلق مراسلے پڑھے تو اشتیاق پیدا ہوا اور سوچا ہمیں بھی کچھ تو کرنا چاہیے، چنانچہ پہلے تجربے کے طور پہ اردو لائبریری سے بچوں کی ایک کہانی پر مشتمل ایک مختصر کتاب "انجو منجو" آڈیو ورژن حاضُر ہے ہماری آواز میں :)

ایک تو مائک گھر کا مشترکہ مائک تھا جو کہ بچوں کے زیرِ استعمال تھا اور دوسرے اس کی پلیسمنٹ بھی ٹھیک نہیں تھی کیوں کہ وہ کلپ مائک تھا بِنا اسٹینڈ کے۔

آپ سب دوستوں سے غلطیوں کی نشاندہی کی درخواست ہے۔ تلفظ اور کسی بھی اور طرح کی غلطی یا تصحیح یا پھر کوئی مفید مشورہ۔

ربط: انجو منجو ساؤنڈ کلاؤڈ پہ

انجو منجو گوگل ڈرائیو پہ
مجھے تو کچھ سمجھ میں نہیں آرہا کہ کیا کہہ رہے ہیں مگر لہجہ اچھا لگ رہا ہے
 
دوست

محفلین
ریکارڈنگ رات کو تاکہ ادھر اُدھر کا شور کم ترین سطح پر ہو۔
گونج والا تاثر نہ ہو تو بہتر رہے گا۔
انگریزی کی آڈیو بُک ایک آدھ سن کر ان سے رہنمائی لی جا سکتی ہے۔ خصوصاً جب صوتی فنکار کردار کے مکالمات بولتے ہوئے اپنا لہجہ بدل لیتے ہیں (مثلاً بوڑھے کے لیے بوڑھی آواز)۔
 
Top