آڈیو کو ویڈیو میں‌ بدلنا اور یو ٹیوب پر اپ لوڈ کرنا

فرخ منظور

لائبریرین
میں اپنی کچھ آڈیو کولیکشن ویڈیو میں کنورٹ کر کے یو ٹیوب پر اپ لوڈ کرنا چاہ رہا ہوں۔ احباب میں سے کوئی اگر یہ طریقہ جانتا ہو تو ضرور مجھے بتائیں۔ حج کا ثواب نذر کروں گا حضور کی۔ :)
 
ونڈوز ایکس پی میں ونڈوز مووی میکر یہ کام بحسن و خوبی انجام دے سکتا ہے۔ آڈیو فائل امپورٹ کریں۔ ٹائٹل وغیرہ ڈال لیں (اردو میں بھی ٹائٹل ممکن ہے)۔ چاہیں تو تصویریں بھی۔ اور مووی ایکسپورٹ کر لیں۔ سمپل!
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ شعیب صاحب! کسی حد تک میں کامیاب تو ہو گیا ہوں لیکن جب میں آڈیو کو ویڈیو پراجیکٹ میں منتقل کرتا ہوں تو آڈیو کی کوالٹی وہ نہیں رہتی جو اصل میں تھی۔ اس کا بھی کوئی حل بتائیے۔ میرے لئے آڈیو کی کوالٹی برقرار رکھنا بہت اہم ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
شکریہ صابر صاحب۔ لیکن اس سافٹ وئر کے لئے ونڈوز کا جینوئن ہونا ضروری ہے۔ :(
ایکس پی جینوئن بنانے کے لئے تو کئی طریقے ہیں جو سو فیصد کام کرتے ہیں اور اس سے آگے میں نے کوئی ونڈو انسٹال ہی نہیں کی۔ لیکن یہ سافٹ وئیر بہت آسان اور بہترین ہے۔
 
بہت شکریہ شعیب صاحب! کسی حد تک میں کامیاب تو ہو گیا ہوں لیکن جب میں آڈیو کو ویڈیو پراجیکٹ میں منتقل کرتا ہوں تو آڈیو کی کوالٹی وہ نہیں رہتی جو اصل میں تھی۔ اس کا بھی کوئی حل بتائیے۔ میرے لئے آڈیو کی کوالٹی برقرار رکھنا بہت اہم ہے۔
اس قسم کی ویڈیو گوگل پکاسا میں بھی ممکن ہےاور یہ مفت دستیاب ہے اور مووی میکر میں اچھی آڈیو کوالٹی کے لئے آپ محفوظ کرتے ہوئے کوالٹی بیسٹ رکھیں۔ خیال رہے کہ آپ نے File>Save Movie File منتخب کرنے کے بعد Save Movie Wizard میں My Computer منتخب کرنا ہے اور تیسرے اسٹیپ میں Show more choices پر کلک کر کے تصویر کے مطابق آپشن منتخب کرنا ہے۔ اس کے بعد جب فائل ایکسپورٹ ہوگی تو آڈیو کوالٹی اُمید ہے اچھی ہوگی!

moviemaker.gif
 
Top