آڈیو کیسٹ سے کمپیوٹرفارمیٹ میں تبدیلی

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال : آڈیو کیسٹ سے کمپیوٹر میں ریکارڈنگ کس طرح کی جاسکتی ہے؟
اس ویب سائیٹ پر دو ڈیوائسس ہیں ۔ کیا یہ دیوائس ٹھیک رہے گی ،
http://plusdeck.co.kr/eng/
یا یہ والی
http://plusdeck.co.kr/eng/2c_detail.html
آپ لوگوں کی آراء میرے لئے سند کا درجہ رکھتی ہیں اگر کوئی اور طریقہ یا ڈیوائس معلوم ہوتو بتائیں تاکہ اس کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔
جزاکم اللہ خیرا
 
arifkarim

معطل
کیسٹ سے ریکارڈنگ تو کسی بھی پلیئر سے ہو سکتی ہے۔ اور عموماً ساؤنڈ کارڈز میں‌لائن ان جیک کا پلگ بھی ہوتا ہے۔ اسکے لئے آپکو یہ والی تار کی ضرورت ہوگی:
c217_054p2.gif
 
کیسٹ سے ریکارڈنگ تو کسی بھی پلیئر سے ہو سکتی ہے۔ اور عموماً ساؤنڈ کارڈز میں‌لائن ان جیک کا پلگ بھی ہوتا ہے۔ اسکے لئے آپکو یہ والی تار کی ضرورت ہوگی:

c217_054p2.gif
کون سی والی؟
بھئ کیسیٹس بہت ساری ہیں اور دوسری بات یہ کہ ریکارڈنگ تیزی سے کرنا چاہتے ہیں تاکہ کم وقت میں بہت ساری آڈیوز کنورٹ ہو جائیں
 
سوال : کیسیٹس بہت ساری ہیں اور دوسری بات یہ کہ ریکارڈنگ تیزی سے کرنا چاہتے ہیں تاکہ کم وقت میں بہت ساری آڈیوز کنورٹ ہو جائیں ؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ گوگل پر digitizing audio cassettes پر سرچ کرکے دیکھیں۔ یہ صبر آزما اور محنت طلب کام ہوگا۔ ہر آڈیو کیسٹ کی کوالٹی الگ ہوگی اور کنورٹڈ کردہ آڈیو فائل کی کوالٹی کو برقرار رکھنے کے لیے بھی سیٹنگز تبدیل کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔
 
ذیشان حیدر

محفلین
کون سی والی؟
بھئ کیسیٹس بہت ساری ہیں اور دوسری بات یہ کہ ریکارڈنگ تیزی سے کرنا چاہتے ہیں تاکہ کم وقت میں بہت ساری آڈیوز کنورٹ ہو جائیں

میرا خیال ہے کہ جناب آپ آڈیو ٹیپ میں اس آپشن کی بات کررہے ہیں جس سے دوسری کیسٹ میں‌ریکاڈنگ سپیڈ کے ساتھ ہوتی ہے۔ میرے خیال میں‌ایسا ممکن نہیں اگر کر بھی لیتے ہیں تو بعد میں آڈیو کو اپنی مرضی کے مطابق کس طرح‌ڈھالیں‌گے؟
میں تو جیٹ آڈیو کے ذریعے ہی آڈیو کو کمپیوٹر میں منتقل کرتا ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ذیشان۔ اگر آپ اپنے تجربات کے بارے میں مزید تفصیل فراہم کریں تو اس سے باقیوں کی معلومات میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔ کیا آپ آڈیو کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے جیٹ آڈیو میں کوئی سیٹنگز کرتے ہیں؟
 
مدرس

یہی سوال میرا بھی
میں بھی جیٹ آڈیو کے ذریعہ ہی آڈیو کیسٹ سے ساونڈ کمپیوٹر میں منتقل کر تا ہوں لیکن کوالٹی والی پر یشانی اپنی جگہ پر ہے
شور باقی رہتا ہے
کو ئی حل ہو تو بتائیں
میں‌بھی منظر ہوں :rolleyes:
 
ذیشان حیدر

محفلین
جناب ہمارےہاں ایک صاحب کیسٹس کا کاروبار کرتے ہیں‌اور وہ پہلے ٹیپ ریکارڈ کے ذریعے جیٹ آڈیو سوفٹ وئیر میں آواز کو ریکارڈ کرلیتے یہں‌جیٹ آڈیو میں‌ریکارڈ کے دوران ایڈوانس آپشن میں‌جا کر آواز کے شور کو کم کیا جاسکتا ہے( میں‌کوشش کروں‌گا کہ اس تمام پروسیجر کو ایک ٹیٹوریل کے ذریعے سمجھا دوں تاکہ آئندہ آنے والوں‌کے لئے بھی آسانی ہو)
اور آج سے کیسٹ اور سی ڈی تیار کرنے والے صاحب سے ملاقات کر کے باقی چیزیں سمجھ لیتا ہوں کہ کس طرح وہ حضرات کیسٹ کی آڈیو کو کمپیوٹر میں منتقل کرکے آواز کی کوالٹی بہتر بناتے ہیں۔ (کچھ نہ کچھ سیکھائیں‌گے ناں)
 
سویدا

محفلین
جیٹ آڈیو؟ میں نے آڈیو ایڈیٹنگ کیلئے سونی ساؤنڈ فورج سے بہتر اور کوئی سافٹوئیر نہیں پایا۔ اسکے شور دور کرنے والے ایفکٹس لاجواب ہیں۔
http://www.sonycreativesoftware.com/soundforgesoftware

میرے بھائی صدا کاری سے منسلک ہیں‌اور آڈیوساونڈ وغیرہ کے متعلق کافی مہارت اور معلومات بھی رکھتے ہیں

ان کی رائے بھی یہی ہے جو عارف بھائی نے فرمایا ہے
 
arifkarim

معطل
میرے بھائی صدا کاری سے منسلک ہیں‌اور آڈیوساونڈ وغیرہ کے متعلق کافی مہارت اور معلومات بھی رکھتے ہیں

ان کی رائے بھی یہی ہے جو عارف بھائی نے فرمایا ہے

دراصل سونی کمپنی ڈیجیٹل فلمز کی آڈیو ریکارڈنگ میں‌ایک لمبا عرصہ سے چھائی ہوئی ہے۔ اور ظاہر ہے انکا پروگرام اس وجہ سے کافی کار آمد رہتا ہے۔
 
مدرس

محفلین
میرے بھائی صدا کاری سے منسلک ہیں‌اور آڈیوساونڈ وغیرہ کے متعلق کافی مہارت اور معلومات بھی رکھتے ہیں

ان کی رائے بھی یہی ہے جو عارف بھائی نے فرمایا ہے

میں آڈیوکیسٹ کو کمپیوٹر میں منتقل کرنے کی ٹریننگ لینا چاہتاہوں‌کی یہ ممکن ہے کو ئی ساتھی تعاون کرے
 
Top