افتخار راجہ نے کہا:
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔
میں سوچ رہا تھا کہ صد شکر خدا کہ میں سوالات سے بچ گیا اور دوسروں کو اس میں الجھا دیکھ کر لطف اندوز ہوتا رہتا تھا مگر آخر اونٹ پہاڑ کے نیچے آ ہی گیا۔ اب تو جواب دینے ہی پڑیں گے۔ جوابات ذرا فلسفیانہ رنگ لئے ہوں تو برداشت کرنا پڑھنے والوں کا کام ہے۔
سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
اس لئے زندہ ہوں کہ عدم سے ابھی میری شناسائی نہیں ہوئی اور زندگی کو میری ضرورت ہے ابھی۔
12-اور کب تک؟
جب تک عدم سے شناسائی نہ ہو جائے اور زندگی مجھ سے اکتا نہ جائے
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
بہت مشکل سوال کر دیا، اتنے فائدے ذہن نارسا میں آرہے ہیں کہ سمجھ نہیں آرہا کہ کون سا فائدہ گنواؤں اور کون سا چھوڑ دوں۔ خیر اس سے پہلے کہ پڑھنے والے الجھ جائے جو کہ میرا اولین مقصد ہے میرا خیال ہے کہ بھاگتے چور کی لنگوٹی پرغور کرنے سے ہمیں چور کی ذہنی کشمکش اور الجھاؤ کا اندازہ ہو سکتا ہے دیگر مفید معلومات کے علادہ۔
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
ان دونوں میں منطق کی رو سے چشم کے سوا تمام مقدمات میں کوئی مماثلت نہیں پائی جاتی۔
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
لاہور اگر پنجاب میں نہ ہوتا تو کرہ ارض پر کہیں بھی کسی سوکھے دریا کی بغل میں آرام فرما ہوتا۔ اگر یہ مقدمہ درست نہ ہوتا تو اس سوال پر بھی غور کیا جا سکتا ہے کہ اگر کہیں پنجاب لاہور میں ہوتا تو کیا ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
مقدمہ1: فال طوطا چونچ سے نکالتا ہے۔
مقدمہ2: طوطا ایک چونچ والا پرندہ ہے۔
نتیجہ: کوئی بھی چونچ والا پرندہ فال نکال سکتا ہے
مگر سوال پیدا ہوتا ہے تو پھر کوئی بھی چونچ والا پرندہ فال کیوں نہیں نکالتا، یہ سوال فلسفہ کے دائرہ اختیار سے نکل کر جمالیات کے دائرہ میں پہنچ چکا ہے اس لیے اس کا جواب ماہرِ جمالیات سے دریافت کیا جائے۔
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
اس مقدمہ میں تناقض ہے اس لئے نتیجہ ہمیشہ غلط ہی نکلے گا۔ کوئی ذی شعور ہوش میں ایسا عمل نہیں کر سکتا اور دماغی غیر توازن فلسفہ کے دائرہ کار سے باہر ہے۔
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
آخری کتاب ،آخری بار، اردو کی آخری کتاب ، کیوں کے سوال کی رو سے کوئی آخری کتاب پڑھنی تھی۔
با قی جوابات فلسفیانہ غوروخوض کے بعد
اب استغراق کا وقت ہو چلا ہے۔