تاسف آہ! قاضی عبد الستار

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہد اشرف

محفلین
اردو کے مشہور ادیب اور اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ اردو کے سابق صدر شعبہ قاضی عبد الستار کا 87 برس کی عمر میں گزشتہ رات دہلی کے سر گنگا رام ہسپتال میں انتقال ہو گیا وہ کافی دنوں سے وہاں زیر علاج تھے۔ انتقال کے بعد ان کا جسد خاکی علی گڑھ لایا گیا جہاں ان کی تدفین مسلم یونیورسٹی کے منٹو ای قبرستان میں آج شام پانچ بجے کے قریب ہوئی۔
بیگم جان، دارا شکوہ، خالد بن ولید، صلاح الدین ایوبی، غالب، پیتل کا گھنٹہ (افسانوں کا مجموعہ)، شب گزیدہ، شکست کی آواز وغیرہ ان کی تصانیف کے نام ہیں۔
Aligarh Muslim University || AMU News
 
آخری تدوین:
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
رمضان کے آخری روزوں میں فرید پبلشرز کی سیل سے ان کی کتاب داراشکوہ لیتے لیتے رہے گئے۔ پھر پچھلے ہی ماہ " غالب" خریدلی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top