آیات کے مفہوم پر بحث

السلام علیکم ، فاروق بھائی ، کل میں نے آپ کے مندرجہ بالا جواب کے جواب میں ایک جواب ارسال کیا تھا ، کچھ ہی دیر بعد بھائی نبیل صاحب نے ناراضگی کا اظہار کیا ،اور میں نے اُس کا بھی جواب دیا ، اور کیسا عدل ہے کہ ، میرے دونوں جوابات اور نبیل بھائی کا جواب آج یہاں سے غائب ہیں !!! میرے بھائیو ، کیا قران فہمی قران میں مذکور احکام کی خلاف ورزی سکھاتی ہے ؟؟؟
(((( اعْدِلُواْ هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَى وَاتَّقُواْ اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ :::انصاف کرو اور وہ (انصاف کرنا ) تقوی کے قریب ہے اور اللہ (کی گرفت و عذاب) سے بچو بے شک جو کچھ تم کرتے ہو اللہ وہ خوب بانتا ہے )))،،،
بھائیو ، درست ہے کہ یہ جگہ آپ کے اختیار میں ہے ، یا ملکیت میں ، لیکن صرف اپنی ہی بات سنانے یا دکھانے پر اصرار کیوں ؟؟؟
امید ہے کہ آپ میں سے کوئی یہ نہیں چاہتا ہو گا کہ وہ کسی کے کسی غلطی پر ہینچنے اور اُس کا شکار ہو جانے کا سبب ہو خاص طور پر اللہ کے دین کے معاملات میں۔ والسلام علیکم۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
مجھے نہایت افسوس ہے کہ دین کی بات سلیقے سے کرنے کی بجائے لوگ محض مناظرے بازی کو ترجیح دیتے ہیں اور زور اپنی علمیت کا رعب ڈالنا ہوتا ہے نا کہ دین کی تعلیم پھیلانا۔ فورم کا پلگ ان سسٹم ڈس ایبل کرنے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہو رہا ہے کہ مذہبی تعلیمات کے سیکشن میں پھر سے سپیمنگ شروع ہو گئی ہے۔

عادل، قران فہمی کے زمرے میں ہمارا مقصد صرف اور صرف قران کے مطالب سیکھنا ہے۔ اگر آپ اسے کار خیر سمجھتے ہوئے اس میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں تو اپنا طریقہ بھی درست رکھیں۔ اگر آپ کو کوئی غلطی نظر آتی ہے تو اس کی نشاندہی بہتر انداز میں بھی کی جا سکتی ہے۔ اگر آپ اپنی بحث کی عادت سے مجبور ہیں تو برائے مہربانی اقتباس کرکے اس زمرے میں پوسٹ کر دیا کریں۔ اور کم علم اور جاہل کون ہے، اس کی تفصیل میں میں نہیں جانا چاہتا۔
 
عادل بھائی نے ایک آیت کی طرف اشارہ کیا تھا جو اصل میں جبریل روح الامین کے بارے میں ہے لیکن اسے اطاعت رسول کے ضمن میں ذکر کر دیا گیا تھا۔ اس میں علمیت کا رعب ڈالنے والا کوئی شبہ مجھے تو نظر نہیں آتا۔ اس فورم کا ناظم اعلیٰ ہونے کے ناتے نبیل صاحب جو کرنا چاہیں کر سکتے ہیں لیکن یہ انصاف نہیں ہے کہ غلطی کی نشاندہی پر ارکان کو سپیمر کا لقب دینا شروع کر دیا جائے۔ قرآن ہی میں فرمایا گیا ہے کہ :
"لوگوں سے اچھی بات کرو"
آپ مراسلے کے اچھے انداز پر توجہ دلا رہے ہیں اللہ آپ کو جزائے خیر دے لیکن ایک نظر اپنے اس مراسلے کے انداز پر بھی ڈال لیجیے۔
لم تقولون ما لا تفعلون
 
نبیل

تکنیکی معاون
عبداللہ حیدر، ایک صاحب نے رجسٹر ہوتے ہی پہلا پیغام قران فہمی کے زمرے میں پوسٹ کی ہے جس میں گولی مارنے والی بات کی گئی ہے، اس رویے کو سپیم ہی کہا جا سکتا ہے۔ دوسرے عادل بھی جواب طلبی کرنے کی بجائے اگر صرف غلطی کی نشاندہی کر دیتے تو ہمیں بھی سمجھنے میں غلطی نہ ہوتی۔ کم علمی چھپانے کی بات بھی انہوں نے کی تھی۔ بہرحال اگر کوئی غلط فہمی پیدا ہو گئی ہے تو اس کو ذاتی انا کا مسئلہ بنانے کی بجائے بہتر ہوگا کہ دین کی تعلیم پر توجہ دیں۔
 
جناب، انسان ہونے کا سب سے بڑا اعجاز یہ ہے کہ غلطی کا بے حد امکان ہے۔ آپ مجھے ذاتی پیغام بھیج دیجئے جہاں کوئی آیت غلطی سے استعمال ہوگئی ہو، میں اس متن کو درست کردوں گا اور معذرت بھی کرلوں گا۔ والسلام
 
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
بھائیو آپ سب صاحبان کا شکریہ ،
نبیل بھائی ، آپ نے میرے بارے میں جو فرمایا اُس کے جواب اللہ تعالی کےیہ فرمان کافی ہے ((( ان اللہ علیم بذات الصدور ))) ،
بھائی میں نے آیات کے ترجمے میں موجود غلطی کی نشاندہی ہی تو کی تھی جس پر آپ نے نہ صرف غصے کے اظہار کیا بلکہ میرا وہ مراسلہ اور پھر آپ کا مراسلہ اور پھر اُس کا جواب سب کچھ منظر عام سے غائب کر دیا ، بہر حال یہاں یہ آپ کے اختیار میں ہے ،
نبیل بھائی آپ کا کہنا ہے """ عادل، قران فہمی کے زمرے میں ہمارا مقصد صرف اور صرف قران کے مطالب سیکھنا ہے۔ """
محترم میں نے اُس غلطی کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ جو سوال اُٹھائے تھے وہ مناظرہ بازی کے لیے نہ تھے ، بلکہ کچھ سکھانے کے لیے تھے ، اور کسی سے سوال کر کے اُس کو جواب کی جستجو میں ڈالنا ، اور جواب تک پہنچانا ، یہ انداز تعلیم ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے ملا ہے ، بہرحال میرے بھائی ، اُس زمرے میں اب میری گفتگو بھائی فاروق سرور سے چل رہی ہے ، اور جیسا کہ ابھی یہاں اُنہوں نے جس بلند ہمتی کے ساتھ غلطی کی تصحیح کے ارداے کا آظہار کیا ہے ، ان شا اللہ ایسا ہی رہے تو سب کے خیر و عافیت زیادہ ہو گی ،و السلام علیکم ۔
 
Top