ایاز صدیقی آیا ہوں آج آپ کا دربار دیکھ کر

مہ جبین

محفلین
آیا ہوں آج آپ کا دربار دیکھ کر​
حیراں ہوں 'اپنی طاقتِ دیدار دیکھ کر"​
میں سنگِ بے عیار تھاآئینہ بن گیا​
اُس شہرِ نور کے در و دیوار دیکھ کر​
اللہ رے جمالِ محمد فلک فلک​
حور و مَلَک ہیں نقش بہ دیوار دیکھ کر​
اب ڈھونڈتے ہیں نقشِ کفِ پائے مصطفےٰ​
چلتے جو تھے ستاروں کی رفتار دیکھ کر​
گرمِ سفر ہیں لوگ رہِ مستقیم پر​
حسنِ سلوک قافلہ سالار دیکھ کر​
میں اپنے دل کے غارِ حرا میں ہوں محوِ دید​
لوگ آرہے ہیں روضہء سرکار دیکھ کر​
اچھا ہوا کہ مقطعِ جاں آگیا ایاز​
کیا دیکھتے ، وہ" مطلعِ انوار دیکھ کر "​
ایاز صدیقی​
 

مہ جبین

محفلین
سبحان اللہ
جزاک اللہ احسن الجزاء!
سبحان اللہ ۔۔!ہمیشہ کی طرح لاجواب انتخاب .الله خوش رکھے آپکو
بہت شکریہ قرۃالعین اعوان اور مدیحہ گیلانی بہنا

اللہ تم سب کو بھی بہت خوش رکھے
آمین
 

عاطف بٹ

محفلین
اب ڈھونڈتے ہیں نقشِ کفِ پائے مصطفےٰ
چلتے جو تھے ستاروں کی رفتار دیکھ کر
سبحان اللہ، بہت ہی عمدہ نعت ہے۔
جزاک اللہ خیرا خالہ جان
 

یوسف-2

محفلین
میں اپنے دل کے غارِ حرا میں ہوں محوِ دید
لوگ آرہے ہیں روضہء سرکار دیکھ کر
سبحان اللہ​
 

مہ جبین

محفلین
سوری سسٹر! غالباً ٹیکنیکل مسٹیک کی وجہ سے ایسا ہوگیا تھا، درست کردیا ہے۔ معذرت قبول کیجئے
معذرت کی ضرورت نہیں ہے بھائی
مجھے اندازہ تھا کہ آپ سے غلطی سے ہی ہوگیا ہوگا
اصل میں نعتوں پر جب ایسی ریٹنگ آئے تو ایک دم سے چونکنے والی بات ہوجاتی ہے ناں ۔۔۔۔
شکریہ
 

مہ جبین

محفلین
اب ڈھونڈتے ہیں نقشِ کفِ پائے مصطفےٰ
چلتے جو تھے ستاروں کی رفتار دیکھ کر
سبحان اللہ
سید زبیر بھائی بہت شکریہ نعت پسند کرنے کا
جزاک اللہ
بھائی آپ اپنا نام اردو میں کروالیں
انگریزی میں ہونے کی وجہ سے ٹیگ کرنا ایک مسئلہ ہے
 
Top