ابا جی کی چارپائی

کاظمی بابا

محفلین
ہمارے والد صاحب شعبہ تعلیم سے منسلک تھے۔
کبھی کبھی ایسا ہوتا کہ وہ کسی ذمہ داری کو نبھانے کے لئے کہیں جاتے اور رات واپس نہ آتے۔
ایسے میں ہمیں ان کی چارپائی پر سونا بہت اچھا لگتا تھا۔
 

کاظمی بابا

محفلین
آپ اُس وقت کا بتائیں جب کبھی وہ خلافِ توقعہ تھکے ہارے واپس آئے اور اپنے بستر پر آپ کو محوِ استراحت پایا :)

ایسا کئی بار ہوا۔
انہوں ے ہمارے اوپر کھیس درست کیا، پیار کیا اور اپنے لئے دوسری چارپائی ڈلوا لی۔
ہم نیم خوابی میں مزے لیتے رہے ۔ ۔ ۔
 

x boy

محفلین
ایسا کئی بار ہوا۔
انہوں ے ہمارے اوپر کھیس درست کیا، پیار کیا اور اپنے لئے دوسری چارپائی ڈلوا لی۔
ہم نیم خوابی میں مزے لیتے رہے ۔ ۔ ۔

دعائیں آپ کے لئے،،، مجھے بھی اپنے والدین سے بے پناہ محبت اور لگاؤ ہے الحمدللہ
 

آوازِ دوست

محفلین
ایسا کئی بار ہوا۔
انہوں ے ہمارے اوپر کھیس درست کیا، پیار کیا اور اپنے لئے دوسری چارپائی ڈلوا لی۔
ہم نیم خوابی میں مزے لیتے رہے ۔ ۔ ۔
یقینا" ایسی ہی بات ہے ورنہ آج آپ اُس وی آئی پی چارپائی پر نیند کی خوشیاں یاد کرنے کی بجائے "یادِ ماضی عذاب ہے یا رب" کا ورد کر رہے ہوتے :) اپنے خوشگوار ماضی کے سفر کو انجوائے کریں
 

کاظمی بابا

محفلین
چار پائی کو انگلش ونگلش میں کیا کہتے ہیں؟
چارپائی
کھاٹ
کاٹ
Cot
621_19369702.jpg
 
Top