ابتدائی کتب

Zubair akhtar

محفلین
آپکے خیال میں اردو ادب کی وہ کون سی کتب ہیں جن کا مطالعہ ایک طالب علم کو اردو ادب سے لگاؤ کا زریعہ بن سکتا ہے؟؟
 

ابن توقیر

محفلین
یہ تو مکمل طور پر منحصر ہے طالبِ علم و اردو ادب کے ذوق پر۔کیونکہ ایک کی رائے کا دوسرے کی سوچ سے ملنا مشکل ہے۔ہوسکتا ہے کہ میں ایک کتاب کو پسندیدگی کی سند دے کر یہاں پیش کروں اور قاری کا اسے پڑھتے ہی بجائے لگاو کے،دل اُوب جائے۔
میرے حساب سے تو اردو ادب سے لگاو کی واحد شرط مطالعہ ہے لہذا اپنے ذوق کے مطابق مطالعہ کا آغاز کیجئے۔ان شاء اللہ دلچسپی خود بخود بڑھتی جائے گی۔
بہترین کتب یا پسندیدہ کتب کے حوالے سے رائے تو دی جاسکتی ہے لیکن ایسی کتب کا تعین مشکل ہے جو "ہرکسی" کے دل میں اردو ادب کی محبت جگا دیں۔بات وہی کہ منتخب کتب کسی کو اردو ادب کی طرف لا بھی سکتی ہیں اور بھگا بھی سکتی ہیں۔

میری ذاتی رائے ہے باقی تو اہلِ علم بہتر سمجھاسکتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
یہ ایک فہرست دیکھ لیجیے۔ اردو کی سو بہترین کتابیں۔

اس فہرست سے اختلاف ممکن ہے لیکن بہت حد تک اس میں بے مثال کتابیں آ گئی ہیں۔
فہرست کے آغاز میں تو بہت بور ہوا کہ ہر کتاب شاعری کی تھی مگر کل فہرست میں ایک تہائی شعر و شاعری سے متعلق نکلیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
فہرست کے آغاز میں تو بہت بور ہوا کہ ہر کتاب شاعری کی تھی مگر کل فہرست میں ایک تہائی شعر و شاعری سے متعلق نکلیں۔
میرے خیال میں مرتب نے کتابوں میں کسی حد تک ترتیب زمانی کا لحاظ رکھا ہے اور شاعری چونکہ اردو نثر سے پہلے رواج پا گئی تھی اس لیے شاعری کی کتابیں شروع میں آ گئیں، شاید :)
 

Zubair akhtar

محفلین
بہت شکریہ جواب دینے کا۔۔۔اس فہرست سے بحرحال کچھ اختلافات ہیں مگر بہت ساری قابلِ قدر کتب اس فہرست کا حصہ ہیں۔۔۔میرا سوال بس تھوڑا کنفیوژ ہو گیا میرا مقصد کتب کی فہرست نہیں تھا وہ الحمداللہ بہت پڑھ رکھی ہیں اور پڑھنے کا شوق اس میں لازمی کردار ادا کرتا ہے۔۔۔سوال ایک طالبِ علم کو اردو ادب کی جانب راغب کرنے کے متعلق تھا۔۔۔
 
اگر اردو کے حوالے سے تاریخِ ادب سے دلچسپی ہے اور آپ حقیقتاً اس کے مختلف رجحانات سے واقف ہونا چاہتے ہیں تو آپ اردو ادب کی تحریکیں (ڈاکٹر انور سدید) اور اردو ادب کی مختصر ترین تاریخ (ڈاکٹر سلیم اختر)، یہ دو کتب ضرور پڑھیے۔آپ کو بنیادی معلومات حاصل ہوجائیں گی۔ اگر معاملہ محض ادب پڑھنے کا ہے تو فاخر رضا کی رائے پر غور کیا جا سکتا ہے۔
 
Top