بعون صناع مکین و مکاں وفضل خلاق زمین و زماں
السلام علیکم، یاد بخیر!!ابتدائیہ
کچھ عرصہ قبل ایک اچھا اور قابل عمل لیکن کافی پیچیدہ ربن کنٹرول ملا۔ بھلا ہو http://officeribbon.codeplex.com/ والوں کا کہ انہوں نے ایک مردہ پراجیکٹ کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی۔ ربن کنٹرول ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 میں کام نہیں کر رہا تھا مگر چند اصلاحات اپنانے پر یہ ہمارے کام کے لائق ہو گیا۔ شروعات کی تو پتہ چلا کے دیکھنے میں آسان لگنے والا یہ کام کافی پیچیدہ ہے یا کم از کم میرے جیسے مبتدی کے لیے کافی مشکل ہے۔ ابجد کے کور میں چند ضروری تبدیلیاں کرنے کی ضرورت تھی۔
پس منظر
ابجد دراصل اردو ایڈیٹر ڈاٹ نیٹ کے نام سے فروری 2012 میں شروع ہونے والا ایک پراجیکٹ ہے۔اس کی پروگرامنگ زبان ویژول بیسک ہے۔ اسے ویژول سٹوڈیو 2008 ایکسپریس میں بنانا شروع کیا گیا تھا۔ اس کے شروعاتی دھاگوں تک درج ذیل ربط کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
اردو ایڈیٹر ڈاٹ نیٹ 2012
ابجدکے دو ورژن اس وقت تک شائع ہو چکے ہیں۔ جن میں ابجد الفا اور ابجد بیٹا شامل ہیں۔ یہ دونوں ورژن درج ذیل ربطوں سے ڈاؤنلوڈ کیے جا سکتے ہیں۔
Download Abjad Beta Version
Download Abjad Alfa Version
.NET Framework 2.0 Setup
Download .Net Framework 32 bit version
Download .Net Framework 64 bit version
بیٹا ورژن کا سورس کوڈ اس ربط سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ابجد 2013
ابجد 2013 کی بنیادی خصوصیت اس کا ربن کنٹرول ہے۔ مگر ربن شامل کرتے وقت چند اشیاء کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔
- ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 ہی استعمال ہو۔
- ابجد تمام ونڈوز آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرے۔
- ابجد تمام ریزولوشن پر کام کرے۔ 800x600 کے ساتھ چند مسائل زیر غور ہیں۔
- ابجد کی تمام پرانی خصوصیات کو 2013 ورژن میں شامل کیا جائے۔
- ڈکشنری کا سٹرکچر وہی رہے۔
- ابجد پورٹ ایبل ہی رہے۔
- ڈکشنری کے نتائج مرتب کرنے میں تیزی لائی جائے۔
ابجد 2013
ڈکشنری کا استعمال
ابجد کے مختلف حصے
فائل مینیو
ٹیبز کا تعارف
درپیش مسائل
ابجد 2013 کا مختصر حال دیکھنے کے ساتھ ساتھ آپ یہ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ ابجد میں مختلف دوسری خصوصیات جیسے پی ڈی ایف کنورژن، مائکروسافٹ ورڈ جیسا ٹیکسٹ کنٹرول، انپیج جیسی پرنٹنگ کی سہولت وغیرہ بھی شامل ہونی چاہیں۔ مگر فی الحال ابجد کو ایک پروگرامر ہی دستیاب ہے۔ اس لیے ہمیں ان خصوصیات کے لیے لمبا انتظار کرنا ہو گا۔