اس میں کچھ مسائل کی طرف تو آپ نے خود نشاندہی کر دی یعنی کی بورڈ سے فونٹ کا پہلا حرف پریس کرنے سے فانٹ نہیں کھل سکے گا۔ اس کے علاوہ اگر گزشتہ استعمال کیے گئے 2 یا 3 فونٹ بھی اسی لسٹ میں آ رہے ہوتے تو بہت اچھا رہتا۔ فونٹ ماؤس سے منتخب کرنا تھوڑا سا مسئلہ دے رہا ہے کہ میرے پاس کوئی 500 کے قریب فونٹ انسٹال ہیں اب اس میں سے اپنی پسند کا چننا تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے، اور ایک اور رائے تھی کہ جس طرح ایم ایس ورڈ میں فونٹ لسٹ میں فونٹ کا نام ہی دراصل فونٹ کا پری ویو یعنی پیش منظر ہوتا ہے ایسی اگر کوئی سہولت میسر ہو سکتی تو بہت بہتر ہوتا۔
ایک مسئلہ اور:
1) میں نے کچھ الفاظ کے فونٹ کلر تبدیل کیے اور بیک گراؤنڈ کلر بھی دیا، پھر جب میں نے ریپلیس Replace کی سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے ایک لفظ منتخب کیا اور ریپلیس آل کا بٹن پریس کیا تو لفظ تو ریپلیس ہو گیا لیکن فارمیٹنگ چلی گئی۔
2) اسی طرح ایک موقع پر جو فونٹ کلر اور بیک گراؤنڈ کلر ایک لفظ پہ ایپلائے کیا تھا وہ فارمیٹنگ ایک لفظ ریپلیس کرنے کے بعد پوری تحریر پہ ایپلائے ہو گئی۔
ہم سب مسلمان ہیں الحمداللہ اور بہت اچھی بات ہے کہ ہر ٹیب کا ابتدائیہ بسم اللہ سے ہوتا ہے لیکن ہر بار سیلیکٹ کر کے ڈیلیٹ کرنا اور پھر اپنی تحریر شروع کرنا بھی ایک اضافی عمل محسوس ہوا ہے ۔
3) سرخیوں کی پری فارمیٹنگ سیلیکٹ کرنے کے بعد الائنمنٹ رائٹ سے لیفٹ پہ چلی ہو جاتی ہے اس منتخب سرخی کی۔
باقی ٹیسٹنگ ابھی جاری ہے انشاءاللہ مزید فیڈ بیک دیتا رہوں گا۔
ان شاء اللہ اگلے ورژن تک ان میں سے بیشتر خامیوں کی درستگی ہو جائے گی۔
مگر ریپلیس والے مسئلے کا حل حالیہ رچ ٹیکسٹ باکس میں مشکل نظر آرہا ہے۔
سرخیوں وغیرہ پر توجہ دینے کی ابھی کافی ضرورت ہے۔
ربن میں چند بگ ہیں جن کی وجہ سے کرسر وغیرہ کا مسئلہ بنتا ہے۔ ان شاء اللہ وقت کے ساتھ ساتھ درست ہو جائیں گے۔
نائٹ موڈ کو ریڈ آنلی کرنا پڑے گا۔ کیونکہ اس میں فائل کی آر ٹی ایف مکمل طور پر تبدئل ہو جاتی ہے۔ یعنی رنگ فونٹ وغیرہ سب کچھ۔
بسم اللہ والے حصہ کا اختیار صارف کو دے دیا جائے گا۔