ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستانی

محفلین
آج کے روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے حتف ٹو ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔میزائل 2 سو کلو میٹر تک مار کر سکتا ہے اور ہر قسم کے وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔میزائل نے کامیابی سے بر وقت اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ۔

تمام پاکستانیوں کو مبارک باد
 

پاکستانی

محفلین
قیصرانی نے کہا:
اسے کہتے ہیں گھوڑے تیار رکھنا۔ اعزازی تلوار میں اس میں‌ یہی فرق ہے

مگر یہ گھوڑے استعمال کب ہوں گے، ہماری حکومت تو پیدل چلنے کو ترجیح دیتی ہے۔
قصور تو اچھو کا ہی نکلے گا کے مصداق افغانستان پر حملہ امریکی افواج کرتی ہے، قبول ہم کرتے ہیں، آخر کب تک ہم امریکی گناؤں پر پردہ ڈالتے رہیں گے، ہم سے بہتر تو وہ ہیں جن کے پاس گھوڑے تیار کیا سرے سے ہیں ہی نہیں۔
 

خرم

محفلین
مبارک کس بات کی بہنا، پہلے چیزیں بناتے ہیں پھر ان کی حفاظت کرنے لگ پڑتے ہیں کہ کوئی اٹھا کر نہ لے جائے، کہیں چلانی نہ پڑ جائیں وغیرہ وغیرہ۔ ہمارے یہاں گھوڑے نہیں پورس کے ہاتھی ہیں۔ کھلا پلا کر انہیں موٹا تازہ کئے جاتے ہیں اور جب وقت آتا ہے تو ہمی پر چڑھ دوڑتے ہیں۔
 
Top