ابرار الحق ہلال احمر کے چیئرمین مقرر

جاسم محمد

محفلین
ابرار الحق ہلال احمر کے چیئرمین مقرر
ویب ڈیسک جمع۔ء 15 نومبر 2019
1882406-abrar-1573825213-727-640x480.jpg

ابرار الحق چیئرمین ہلال احمر کا چارج کل سنبھالیں گے۔ فوٹو:فائل


اسلام آباد: معروف گلوگار اور پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق کو چیئرمین ہلال احمر مقرر کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما و گلوکار ابرارالحق چیئرمین ہلال احمر مقرر کردیئے گئے ہیں، صدر مملکت عارف علوی نے ابرار الحق کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، ابرارالحق کو آج اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے جب کہ وہ چیئرمین ہلال احمر کا چارج کل سنبھالیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سعید الہٰی کوتیسری بار بطور چیئرمین ہلال احمر توسیع نہ مل سکی، ان کی جگہ مقرر کیے گئے ابرار الحق قدرتی آفات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور وہ 3 سال تک او آئی سی کے انسانی حقوق کے سفیر رہ چکے ہیں اور ان کی تقری میں ان کی سماجی خدمات بھی دیکھی گئیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
ابرارالحق کی بطورچیئرمین ہلال احمر تعیناتی کا حکم معطل
ویب ڈیسک پير 18 نومبر 2019
1885270-abrar-1574052782-679-640x480.jpg

عدالت نے اٹارنی جنرل، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ابرار الحق و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ فوٹو: فائل


اسلام آباد: ہائیکورٹ نے ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمرتعیناتی کا حکم معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے معروف گلوگاراورپی ٹی آئی کے رہنما ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کا حکم معطل کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران اٹارنی جنرل انور منصور سے استفسار کیا کہ قانون بتائیں کہ کیا یہ تعیناتی خاص مدت کی تقرری ہوتی ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ مینیجنگ باڈی نے رولز بنائے ہیں جس کے مطابق چیئرمین کا تقررتین سال کے لیے ہوگا، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کہا کہ چیئرمین کو ہٹانے کا طریقہ کہاں لکھا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ رولز میں چیئرمین کو ہٹانے کا کوئی طریقہ موجود نہیں۔

عدالت نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ مینیجنگ باڈی نے رولز بنائے، کیسے اس کو عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے، رول دس اے کے تحت چیئرمین کو برطرف تو نہیں کیا جاسکتا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایگزیکٹو کے پاس اختیار ہے کہ کسی وقت بھی چیئرمین کو برطرف کردے، چیئرمین کی برطرفی کا نوٹیفکیشن چیلنج نہیں کیا گیا، چیئرمین کے خلاف کوئی الزام نہیں اس لیے ان کو کوئی نوٹس نہیں کیا گیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ قانون میں موجود رول کے ہوتے ہوئے حکومت کیسے چیئرمین کو ہٹاسکتی ہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ابرار الحق و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
 
Top