اقبال ابليس کا فرمان اپنے سياسي فرزندوں کے نام

سید زبیر

محفلین
ابليس کافرمان اپنے سياسي فرزندوں کے نام
لاکر برہمنوں کو سياست کے پيچ ميں
زناريوںکو دير کہن سے نکال دو
وہفاقہ کش کہ موت سے ڈرتا نہيں ذرا
روحمحمد اس کے بدن سے نکال دو
فکرعرب کو دے کے فرنگي تخيلات
اسلامکو حجاز و يمن سے نکال دو
افغانيوںکي غيرت ديں کا ہے يہ علاج
ملاکو ان کے کوہ و دمن سے نکال دو
اہلحرم سے ان کي روايات چھين لو
آہوکو مرغزار ختن سے نکال دو
اقبالکے نفس سے ہے لالے کي آگ تيز
ايسےغزل سرا کو چمن سے نکال دو
(ضرب کلیم)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اقبال کا ابلیس پر کافی کلام ہے جو "ابلیس کی عرضداشت" یا "جبریل و ابلیس " اور "ابلیس کی مجلس شوریٰ" کے نام سے ہے. میں نے فیس بک پر "ابلیس کی مجلس شوریٰ" پوسٹ کی تھی کافی پہلے. میں اپنے نوٹس میں دیکھتا ہوں اگر مل گئی تو وہ بھی یہاں پوسٹ کر دوں گا.
 
جی بالکل دریغ نہ کیجئے۔۔
 
جناب ہم نے بھی جواب دے رکھا ہے لیکن از راہ کرم یہ لقب "سر" ہم سے نہ جوڑیے کہ اس کی ذمہ داری کا بوجھ ہمارے نازک کاندھے نہیں اٹھا سکتے۔۔۔
 
Top