ابلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ

شمشاد

لائبریرین
محفلنں سے گزارش ہے کہ اُبلے ہوئے چاول بنانے کا طریقہ لکھا جائے تا کہ ضبط خود بنا سکیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
سادہ اُبلے ہوئے چاول بنانا تو بہت آسان ہے۔

چاولوں کو دھو کر تھوڑی دیر پانی میں بھگو دیں۔

الگ سے دیگچی میں اتنا پانی لیں جس میں چاول اچھی طرح ڈوب سکیں، دیگچی کو چولہے پر چڑھا دیں۔ چٹکی بھر نمک بھی ڈال لیں۔ جب پانی اُبلنے لگے تو پانی نتھار کے صرف چاول دیگچی میں ڈال دیں۔ چاولوں کی قسم پر منحصر ہے، کچھ چاول جلدی گل جاتے ہیں، کچھ کو تھوڑی دیر زیادہ چولہے پر رکھنا پڑتا ہے۔ جب ہلکی سی کنی باقی رہ جائے تو چولہے سے اتار کر پانی نکال دیں۔ نتھارنے کے بعد تھوڑا سا مکھن یا گھی ڈال کر اچھے سے ملا کر دوبارہ ہلکی سی آنچ پر پانچ منٹ کے لیے رکھ دیں۔ اُبلے ہوئے چاول تیار ہیں۔
 
عین عین

لائبریرین
واہ کیا باورچانہ پوسٹ ہے شمشاد بھائی۔
اچھا پکوان مین مہارت کا معلوم تو اب چلے گا۔ یہ بتائیں کہ چاول ابل جائیں اور انہیں واپس اصل حالت مں لانا ہو تو کیا کریں؟
 
عمر سیف

محفلین
سادہ اُبلے ہوئے چاول بنانا تو بہت آسان ہے۔

چاولوں کو دھو کر تھوڑی دیر پانی میں بھگو دیں۔

الگ سے دیگچی میں اتنا پانی لیں جس میں چاول اچھی طرح ڈوب سکیں، دیگچی کو چولہے پر چڑھا دیں۔ چٹکی بھر نمک بھی ڈال لیں۔ جب پانی اُبلنے لگے تو پانی نتھار کے صرف چاول دیگچی میں ڈال دیں۔ چاولوں کی قسم پر منحصر ہے، کچھ چاول جلدی گل جاتے ہیں، کچھ کو تھوڑی دیر زیادہ چولہے پر رکھنا پڑتا ہے۔ جب ہلکی سی کنی باقی رہ جائے تو چولہے سے اتار کر پانی نکال دیں۔ نتھارنے کے بعد تھوڑا سا مکھن یا گھی ڈال کر اچھے سے ملا کر دوبارہ ہلکی سی آنچ پر پانچ منٹ کے لیے رکھ دیں۔ اُبلے ہوئے چاول تیار ہیں۔

آسان ہی معلوم ہوتے ہیں۔ میں ڈرتا چاول نہیں بنا رہا کہ کہیں ” پپا” نہ بن جائیں۔
معلومات مفید ہے۔ کل ثابت مسور کی دال بنائی تھی۔۔ اب آف کرکے چاول کی انشاءاللہ ٹرائی کرتا ہوں۔
 
مقدس

لائبریرین
ویسے ضبط بھیا ایک ترکیب اور ہے جو یوز کرتے ہیں
اگر ایک پیالی چاول ابالنے ہیں تو دو پیالی پانی ڈالیں پین میں
اس کے اندر تھوڑا سا زیرہ ایک ٹی اسپون آئل اورنمک ڈالیں
ساتھ ہی چاول دھو کر ڈال دیں
جب پانی تقریباً خشک ہو جائے تو برنر لو کر کے ان کو دم دے لیں
بہت اچھے چاول بنتے ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
پانی جیسے ہی اُبلنے لگے تو اتارنا ہے یاں انتظار کرنا ہے کچھ ؟؟؟

جب پانی اُبلے تو تو اس میں چاول ڈالنے ہیں، اس کے بعد چاولوں کو اتنی دیر پکانا ہے کہ گلنے میں معمولی سی کسر رہ جائے۔

اگر تو چاول پکانے سے پہلے کافی دیر تک بھگوئے رکھے تھے تو پھر گلنے میں پانچ منٹ سے زیادہ نہیں لگیں گے اور بس تھوڑی ہی دیر پہلے بھگوئے تھے تو گلنے میں زیادہ وقت لیں گے۔
 
یوسف-2

محفلین
اصل حالت میں واپس نہیں آ سکتے کیونکہ یہ طبعی عمل نہیں کیمیائی عمل ہے۔
اصل حالت میں لا تو سکتے ہیں مگر تھوڑی محنت کرنی پڑے گی۔
1۔ ابلے ہوئے چاولوں کو دھوپ میں (گرد و غبار اور جراثیم سے بچا کر) سکھا لیں
2۔ ان سکھے ہوئے چاولوں کو پیس کر آٹا بنا لیں
3۔ آٹے کو گوندھ کر اس کے باریک باریک سیویاں بنا لیں
4۔ ان چاولوں جتنی باریک سیویوں کو چاول کے دانے کے سائز کے برابر ٹکڑے کاٹ لیں
5۔ پھر انہیں دھوپ یا اوون میں سکھا لیں
6۔ تقریبا" اصل چاول تیار ہیں
(ابن انشا کے ایک نسخے سے ماخوذ)
 
قیصرانی

لائبریرین
اس سے بھی زیادہ آسان طریقہ یہ ہے کہ رائس ککر میں چاول ڈال کر بٹن آن کر دیں۔ ڈھکن بند کر دیں۔ جب تیار ہوگا تو کٹک کی آواز آئے گی :)
 
ایم اے راجا

محفلین
واہ شمشاد بھائی کیا ماہرانا انداز میں چاول ابالنے سکھائے ہیں لگتا ہے ہم بھی آپ کے اس طریقے سے فائدہ اٹھا کر ۔۔۔۔۔۔ کا خوب ہاتھ بٹا کران کا طویل عرصے سے جاری گلہ رفع کر سکتے ہیں، یہ الگ بات ہیکہ یہ گلہ آخری نہیں ہو گا بلکہ اس کے بعد ایک اور گلہ یا ہو سکتا ہے گلے ہی پیدا ہوجائیں جو کہ مٹانے کی کوشش کرتے کرتے ہم پہنچ جائیں جنت الفردوس میں، جہاں پکارتے پھریں انھیں دیکھ کر، شکوہ نہ کر گلہ نہ کر، یہ دنیا نہیں ہے پیارے، جہاں گلوں کے مارے تڑپتے رہیں :)
 
شمشاد

لائبریرین
اس سے بھی زیادہ آسان طریقہ یہ ہے کہ رائس ککر میں چاول ڈال کر بٹن آن کر دیں۔ ڈھکن بند کر دیں۔ جب تیار ہوگا تو کٹک کی آواز آئے گی :)

قیصرانی بھائی بات تو آپ کی ٹھیک ہے لیکن رائس ککر میں چاول ڈال کر بٹن آن کر دیں، ڈھکن بند کر دیں، لیکن کٹک کی آواز سے پہلے بجلی داغ مفارقت دے گئی، تو کم از کم دو گھنٹے تو کہیں نہیں گئے۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
ویسے ضبط بھیا ایک ترکیب اور ہے جو یوز کرتے ہیں
اگر ایک پیالی چاول ابالنے ہیں تو دو پیالی پانی ڈالیں پین میں
اس کے اندر تھوڑا سا زیرہ ایک ٹی اسپون آئل اورنمک ڈالیں
ساتھ ہی چاول دھو کر ڈال دیں
جب پانی تقریباً خشک ہو جائے تو برنر لو کر کے ان کو دم دے لیں
بہت اچھے چاول بنتے ہیں
مقدس بہنا! دوگنا پانی والا کلیہ یہاں ملیشیا میں فیل ہے۔
 
عمر سیف

محفلین
جب پانی اُبلے تو تو اس میں چاول ڈالنے ہیں، اس کے بعد چاولوں کو اتنی دیر پکانا ہے کہ گلنے میں معمولی سی کسر رہ جائے۔

اگر تو چاول پکانے سے پہلے کافی دیر تک بھگوئے رکھے تھے تو پھر گلنے میں پانچ منٹ سے زیادہ نہیں لگیں گے اور بس تھوڑی ہی دیر پہلے بھگوئے تھے تو گلنے میں زیادہ وقت لیں گے۔
کل کا تجربہ تو ناکام رہا ۔۔ چاول ”پپا” بن گئے۔
 
عمر سیف

محفلین
ویسے ضبط بھیا ایک ترکیب اور ہے جو یوز کرتے ہیں
اگر ایک پیالی چاول ابالنے ہیں تو دو پیالی پانی ڈالیں پین میں
اس کے اندر تھوڑا سا زیرہ ایک ٹی اسپون آئل اورنمک ڈالیں
ساتھ ہی چاول دھو کر ڈال دیں
جب پانی تقریباً خشک ہو جائے تو برنر لو کر کے ان کو دم دے لیں
بہت اچھے چاول بنتے ہیں
اگلی بار یہ مشورہ ٹرائی کریں گے۔
ویسے یہ بجلی والے چولہوں پہ چاول تو بن جاتے ہیں نہ ؟ مجھے لگتا ہے کہ اس کا تھال ایک ہی جگہ سنٹر میں ہیٹنگ کرتا رہتا ہے اور اُس وجہ سے چاول لگنا شروع ہو جاتے ہیں۔
 
عمر سیف

محفلین
اصل حالت میں لا تو سکتے ہیں مگر تھوڑی محنت کرنی پڑے گی۔
1۔ ابلے ہوئے چاولوں کو دھوپ میں (گرد و غبار اور جراثیم سے بچا کر) سکھا لیں
2۔ ان سکھے ہوئے چاولوں کو پیس کر آٹا بنا لیں
3۔ آٹے کو گوندھ کر اس کے باریک باریک سیویاں بنا لیں
4۔ ان چاولوں جتنی باریک سیویوں کو چاول کے دانے کے سائز کے برابر ٹکڑے کاٹ لیں
5۔ پھر انہیں دھوپ یا اوون میں سکھا لیں
6۔ تقریبا" اصل چاول تیار ہیں
(ابن انشا کے ایک نسخے سے ماخوذ)
جی ۔۔۔ نہایت مفید ۔۔ اس بار دو چھٹیاں ہوتی ہیں تو اس پر بھی عمل کرتے ہیں۔:)
 
Top