السلام علیکم
اب اس نکتے کو ملحوظِ خاطر رکھنا ہے کہ آئندہ لائبریری میں متون پر کام ایک
باقاعدہ فلو ورک کے تحت کیا جائے اس حوالے سے اُردو فکشن سے ابن صفی ہمارے پاس ایک بہت مناسب انتخاب ہے ۔
اس کا متن مکمل (ما سوائے چند ایک ناول کے۔۔۔؟ ) ہمارے پاس کتابی صورت میں موجود ہے ۔
اس کتابی متن کا بیشتر حصہ اسکین کیا جا چکا ہے اور اس کا تمام تر سہرا قیصرانی صاحب کے سر ہے۔
عمران سیریز سے نیا منتخب شدہ متن
کنگ چانگ ہے۔ اس سلسلے کے مزید تین ناول
دھوئیں کا حصار ،
سمندر کا شگاف ،
زلزلے کا سفر ہیں۔
اس متن کو برقیانے میں دلچسپی رکھنے والے اراکین یہاں اپنے نام پیش کر سکتے ہیں ۔
شکریہ۔
اس حوالے سے گذشتہ و آئندہ تفصیل کے متعلقہ ربط یہاں پر۔۔۔
گذشتہ تفصیل:
http://www.urduweb.org/mehfil/forumdisplay.php?f=164
آئندہ تفصیل:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?p=201123#post201123
میں یہاں یہ بھی واضح کرنا چاہوں گی کہ ابن صفی پر کام کو بنیادی طور پر قیصرانی صاحب نگرانی کریں گے اس متن کا انتخاب قیصرانی صاحب نے کیا تھا (بہت پہلے سے) اور تمام اسکین بھی فراہم کر رہے ہیں ہیں اسی طرح مذکورہ متن کی اراکین (جو اس متن کو ٹائپ کریں گے) میں تقسیم و دیگر اہم امور کی ذمہ داری بھی آپ نے لی ہے۔
ابن صفی کی تخلیقات عمران سیریز اور جاسوسی دنیا کے بارے میں کچھ تفصیل سے قیصرانی صاحب بہتر بیان کر سکیں گے قیصرانی صاحب آپ سے اس حوالے سے درخواست ہے۔
شکریہ