الف عین
لائبریرین
پروفیسر مجاور حسین رضوی کی کتاب کی فائل بتوسط پروفیسر رحمت یوسف زئی دستیاب ہوئی ہے۔ مجاور صاحب رحمت صاحب کے استاد اور پی ایچ ڈی کے گائڈ رہے ہیں۔ اگر چہ ان کا کہنا ہے کہ ان کے مضامین کا مجموعہ جو وہ ترتیب دے رہے ہیں، ابھی کافی اصلاح اور ترمیم طلب ہے، لیکن فائل مجھے مل گئی اور ابھی اس کی تدوین لے کر بیٹھا تو اس میں ابنِ صفی پر ایک مضمون ملا ہے۔ میری نظر سے ابنِ صفی ہر کوئی تنقیدی مضمون نہیں گزرا۔ اگرچہ یہ مضمون بھی تنقیدی سے زیادہ شخصی ہے، لیکن اسے یہاں پوسٹ کر رہا ہوں۔ لائبریری میں تو اکثر دیکھ ہی نہیں سکیں گے احباب اور دوسرے وزیٹرس۔