ابنٹو لوسڈ لینکس

گرائیں

محفلین
میں نے گزشتہ شب ابنٹ اپگریڈ کا آغاز کیا۔ آج صبح جب یہ اپگریڈ مکمل ہوئی تو علم ہوا کہ ابنٹو سٹارٹ ہونے سے انکاری ہے۔ ٹرمینل میں سٹارٹ کرنے پر علم ہو کہ سی پی یو کا کوئی مسئلہ ہے۔
/usr/bin/check-bios-nx --verbose کرنے پر علم ہوا کہ سسٹم کی بائیوس میں nx کا فیچر ڈس ایبل ہے، اسے انیبل کرنا ہوگا۔

میں نے اپنے طور پر بہت کوشش کی مگر یہ مجھ سے نہ ہو سکا۔ مدر بورد کا سیل نکالا ، زرد بٹن دبا کر سی موس سیٹنگ ڈیفالٹ پر لایا مگر نتیجہ جوں کا توں۔ فائل سسٹم اور تمام فائلیں موجود ہیں اور کمانڈ لائین سے دیکھی جا سکتی ہیں۔
پھر مجھے یاد آیا کہ میں نے سسٹم ریسکیو سیڈی کی آئی سو کہیں پہ ڈاؤنلوڈ کر رکھی ہے چنانچہ وہ فائل ڈھونڈ کر اس سے سی ڈی بنائی، اور سی ڈی سے بوٹ کر کے اب اسی سی ڈی کے وزرڈ کی مدد سے یہاں تک پہنچا ہوں۔


یہبتاتا چلوں کہ اس سے پہلے lynx کی مدد سے میں گوگل میں حل تلاش کرنے کی کوشش بھی کی ، مگر ناکام رہا۔

ابھی ابنٹو فورمز پر بائیوس فلاشنگ کی گائیڈ ملی ہے۔ ایچ پی کی ویب سائٹ سے اپنے سسٹم کی جدید ترین بائیوس اپڈیٹ بھی ڈاؤنلوڈ کر چکا ہوں، اور اگر اللہ نے چاہا اور بجلی ہوئی تو اس پہ عمل بھی کرون گا مگر میں یہ صرف جاننا چاہتا ہوں کہ اس کے علاوہ بھی کوئی حل ہے اس مسئلے کا؟

میں نے سسٹم ریسکیو صی ڈی کے ایک آپشن کو استعمال کرتے ہوئے اپگریڈڈ ابنٹو کو چلانے کی کوشش کی اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ لاگ ان سکرین ہینگ ہو گئی۔

اگر کوئی صاحب اس مسئلے کا حل بتا سکتے ہیں تو نوازش ہو گی۔
 

فاتح

لائبریرین
چار رکعات نوافل کی ادائیگی کے بعد "جل تو جلال تو آئی بلا کو ٹال تو" کا وظیفہ کیجیے۔ :cool:
 
السلام علیکم، میرے ساتھ بھی یہ مسئلہ پیش آیا۔ میرے پاس ہارڈ ڈسک میں کوئی اہم ڈیٹا نہ تھا اس لیے فارمیٹ کر کے نیا ورژن سی ڈی سے انسٹال کر لیا ہے۔
والسلام علیکم
 

محمد سعد

محفلین
السلام علیکم۔
آپ کا مسئلہ پھر حل ہوا یا بھؤ بھؤ لینکس پر ہی گزارا چلانا پڑا؟ اور کیا کوئی نئی معلومات سامنے آئیں؟ کیا یہ مسئلہ واقعی NX سے متعلق ہے یا پھر ابنٹو میں Plymouth کا مسئلہ ہے؟
 
Top