ابنٹو میں وائی فائی راوٹر کی تنصیب

گرائیں

محفلین
میں گھر مین ایک چھوٹا سا وائرلیس لوکل ایریا نیٹورک بنانا چاہ رہا ہوں۔
اس کا سرور ایک ڈیسک ٹاپ ہو گا جو کہ ابنٹو کارمک چلا رہا ہے۔ اس ڈیسک ٹاپ کے ابنٹؤ میں اس راوٹر کی تنصیب کیسے کروں۔
میں کیسے اس راوٹر کے ڈرائیور اس میں انسٹال کروں؟

غالبا یہ مرحلہ ضروری اس لئے بھی ہے کہ میرے موبائل نے بھی اس راوٹر سے کنیکٹ ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ مگر میں اس راوٹر کو ڈی ایس ایل موڈیم سے کنیکٹ کر کے اپنے ڈیسکٹاپ کو فی الحال کیبل کے ذریعے کنیکٹ کر کے انٹرنیٹ کا استعمال بآصانی کر رہا ہوں۔


کوئی صاحب رہنمائی کر دیں گے؟
میرے راوٹر کی تکنیکی تفصیلات
 

سعادت

تکنیکی معاون
اگر آپ کا مقصد وائرلیس نیٹ ورک کے ذریعے صرف انٹرنیٹ استعمال کرنا ہے، تو اس کے لیے آپ کو کسی سروَر (یا اس کیس میں "ہوم سروَر") کو سیٹ اَپ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ راؤٹر کے ساتھ تار جوڑ کر آپ اپنے ویب براؤزر کے ذریعے 192.168.1.1 (جو آپکے راؤٹر کا ایڈریس ہے) پر جائیں اور وائرلیس نیٹ ورک کی سیٹنگز کنفیگر کر لیں۔ (اس سلسلے میں آپ کے راؤٹر کا یوزر گائیڈ آپ کی کافی مدد کرے گا۔) اس کے بعد اپنے کمپیوٹر/لیپ ٹاپ کے وائرلیس موڈیم/ایڈیپٹر کو استعمال کرتے ہوئے اُس وائرلیس نیٹورک کے ساتھ منسلک ہو جائیں۔

لیکن اگر آپ فائل شیئرنگ اور بیک اپ وغیرہ کے لیے ایک سَرور سیٹ اپ کرنا چاہ رہے ہیں تو اس سلسلے میں میرا کوئی ذاتی تجربہ تو نہیں ہے، لیکن پڑھا ضرور ہے کہ ہوم سرور میں اپنے راؤٹر کو کنفگر کرنے کے علاوہ آپ کو اور بھی کافی پیکیجز نصب کرنا ہوں گے۔ اس سلسلے میں یہ گوگل تلاش آپ کی مدد کر سکتی ہے۔
 

گرائیں

محفلین
بہت بہت شکریہ سعادت۔ بجلی کی غیر موجودگی کی طویل اقساط میں جب کوئی کوشگوار وقفہ آتا ہے تو دلی مسرت ہوتی ہے۔
:grin:

میرے ساتھ مسئلہ یہ ہو رہا ہے کہ وائی فائی راوٹر اور موڈیم ایک ہی کمپیوٹر سے کیبل کے ذریعے متصل ہیں۔ اب جب میں‌براؤزر میں 192.168.1.1 لکھتا ہوں تو وہ ڈی ایس ایل موڈیم کی کنفیگریشن والا پاسورڈ قبول کرتا ہے مگر، راوٹر والا نہیں۔

لیکن موبائل براوزر سے میں‌راوٹر سے کنیکٹ ہونے کے بعد اس کی کنفیگریشن کر سکتا ہوں۔
اب یہ ہے کہ موبائل وائرلیس لین پر استعمال کرتے کرتے ایک دم ڈس کنیکٹ ہو جاتا ہے اور انٹر نیٹ تک رسائی ختم ہو جاتی ہے۔

مجھے سمجھ نہیں اپنا مسئلہ وضاحت سے کیسے بیان کروں۔ مندرجہ ذیل تصویر شائد موجودہ صورت حال کی وضاحت کر دے۔

2i6hxyc.png

راوٹر کو کامیابی سے کنفگر نہ کر سکنے کے باوجود میں ڈیکس ٹاپ پر انٹرنیٹ بآسانی استعمال کر سکتا ہوں۔
موبائل پر وائرلیس نیٹورک کے سگنل اچھے ہیں مگر رابطہ بار بار ختم ہو جاتا ہے۔ اب سمجھ نہیں‌آ رہی کیا کروں‌اور کیسے کروں۔

ابھی ابھی میں نے
gnome کے network-admin میں wired-connection کو disable کیا ہے اور میری انٹر نیٹ connectivity پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

دوسری بات کہ فی الحال میں‌ہوم سرور بنانے کے بارے میں نہیں‌سوچ رہا۔ بہرحال توجہ دلانے کا شکریہ۔ :grin:
 

سعادت

تکنیکی معاون
میرے ساتھ مسئلہ یہ ہو رہا ہے کہ وائی فائی راوٹر اور موڈیم ایک ہی کمپیوٹر سے کیبل کے ذریعے متصل ہیں۔ اب جب میں‌براؤزر میں 192.168.1.1 لکھتا ہوں تو وہ ڈی ایس ایل موڈیم کی کنفیگریشن والا پاسورڈ قبول کرتا ہے مگر، راوٹر والا نہیں۔

ارے ہاں۔ اس بات کا مجھے خیال نہیں رہا۔ اگر 192.168.1.1 آپ کے ڈی ایس ایل موڈیم کا ایڈریس ہے تو آپ کے راؤٹر کا ایڈریس یقینا مختلف ہو گا۔ اس کا پتہ لگانے کے لیے آپ traceroute کمانڈ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

اپنے کمپیوٹر سے ٹرمینل کھولیں اور درج ذیل کمانڈ چلائیں:

کوڈ:
[ENG][LEFT]traceroute urduweb.org[/LEFT][/ENG]

(اگر ابنٹو traceroute کو پہچاننے سے انکار کر دے تو tracepath آزما کر دیکھیں۔)

traceroute ایک نیٹ ورک ٹُول ہے جس کے ذریعے آپ یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کے کمپیوٹر سے نکلنے والے نیٹ ورک پیکٹس اپنی منزل تک پہنچنے سے پہلے کہاں کہاں سے گزرتے ہیں۔ آپ جب یہ کمانڈ چلائیں گے تو جواب میں آپ کو ایک لسٹ ملے گی جو آپ کے کمپیوٹر سے اردو ویب کے سروَر تک کا راستہ بیان کر رہی ہوگی۔ اس لسٹ میں فی الوقت آپ کا کام کی اینٹریز صرف پہلی دو ہیں۔ مثال کے طور پر جب میں نے اپنے کمپیوٹر سے یہ کمانڈ چلائی تو مجھے ملنے والی لسٹ کی پہلی دو اینٹریز یہ تھیں:

1 192.168.2.1 (192.168.2.1) 1.436 ms 2.802 ms 2.116 ms
2 192.168.1.1 (192.168.1.1) 0.000 ms 0.000 ms 3.860 ms​

پہلی اینٹری میں میرے وائرلیس راؤٹر کا ایڈریس موجود ہے، اور دوسری میں میرے ڈی ایس ایل موڈیم کا۔ (میرے گھر میں بھی وائرلیس نیٹ ورک کا ویسا ہی سیٹ اپ ہے جو آپ کے گھر میں۔ :) ) چنانچہ آپ بھی traceroute کے ذریعے اپنے وائرلیس راؤٹر کا ایڈریس معلوم کریں اور پھر اپنے ویب براؤزر کے ذریعے اس ایڈریس پر جا کر دیکھیں۔ امید ہے کہ وائرلیس راؤٹر کا کنفگریشن پینل ہی کھلے گا۔

باقی رہا آپ کے موبائل فون کا بار بار ڈسکنکٹ ہونے کا معاملہ، تو اس بارے میں مجھے علم نہیں کہ ایسے تجربے کبھی کیے ہی نہیں۔ ویسے آپ راؤٹر کو کنفگر کرنے کے بعد آزما کر دیکھیے گا، شاید کچھ افاقہ ہو جائے۔
 

گرائیں

محفلین
بہت بہت شکریہ سعادت۔ میں آپ کے مشورے پر عمل کر کے آپ کو نتیجے سے مطلع کروں گا۔
میں وائرلیس راوٹر تک پہنچ سکتا ہوں اگر میں کمیوٹر کی کیبل راوٹر کے پیچھے wan پورٹ میں لگاوں۔ تب میں راوٹر کی کنفیگریشن تک رسائی حاصل کر سکتا ہوں، مگر اس وقت انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں ہوتی۔ اس کے لئے مجھے کیبل کو نکال کر lan پورٹ میں لگانا پڑتا ہے۔ اس کے بعد موڈیم کو ری سٹارٹ کروں تو انٹر نیٹ استعمال کر سکتا ہوں۔

موبائل سے بار بار ڈس کنیکشن کی ایک وجہ تو میں نے یہ معلوم کی ہے کہ پی ٹی سی ایل ڈی ایس ایل کی سروس کا معیار بہت گر گیا ہے آج کل۔ شائد اس وجہ سے بار بار ڈس کنیکٹ ہو رہا ہے۔
 
Top