نعمان
محفلین
بہت آسان کام ہےقیصرانی، اور بہتر ہوگا کہ آپ اس کی عادت ڈال لیں۔ لنکس میں بہت سارے کام کمانڈز لکھ کر ہی انجام دئیے جاتے ہیں۔ خیر اگر آپ ابنٹو استعمال کررہیں ہیں تو ٹرمینل میں جاکر یہ ٹائپ کریں:
ہوسکتا ہے کہ کمانڈ لکھنے کے بعد آپ ٹرمینل میں ایک ایرر دیکھیں گے اسے نظر انداز کردیجئیے گا۔ ایک ونڈو نمودار ہوگی جس میں آپ سے ایڈمینسٹریٹر یا روٹ کا پاسورڈ مانگا جائے گا یہ وہی پاسورڈ ہے جو آپ انسٹالیشن کے دوران سیٹ کرتے ہیں۔ پاسورڈ فراہم کرنے کے بعد آپ فونٹ کے فولڈر میں پہنچ جائیں گے اور وہاں کاپی پیسٹ کرسکیں گے۔
علاوہ ازیں آپ اپنی ہوم ڈائیریکٹری میں بھی فونٹ انسٹال کرسکتے ہیں۔ اسکے لئیے
میں جاکر اپنے فونٹ پیسٹ کردیں۔ یاد رہے کہ آپ کسی بھی طرح فونٹ انسٹال کریں فونٹ انسٹال کرنے کے فورا بعد ضروری نہیں کہ مطلوبہ اپلیکیشن میں دستیاب ہوں۔ اس کے لئیے مطلوبہ اپلیکیشن جیسے فائرفوکس کو ری اسٹارٹ کریں۔ یا ٹرمینل پر یہ کمانڈ ٹائپ کریں:
لنکس کے نوآموزوں کو جلد از جلد کمانڈز لکھنے کی عادت ڈالنی چاہئیے۔ بجائے اس کے کہ روٹ لاگ ان این ایبل کریں۔ اس سے یوزر ایکسپیرینس میں اضافہ ہوتا ہے۔ اور جلد ہی آپ یہ محسوس کریں گے کہ گرافیکل یوزر انٹرفیس بہت وقت ضائع کرتے ہیں۔
کوڈ:
gksudo "nautilus /usr/share/fonts/"
یا
gksudo "nautilus fonts:"
علاوہ ازیں آپ اپنی ہوم ڈائیریکٹری میں بھی فونٹ انسٹال کرسکتے ہیں۔ اسکے لئیے
کوڈ:
/home/username/.fonts
کوڈ:
sudo fc-cache -f -v