میں نے اپنا کی بورڈ لے آئوٹ pk والے کی بورڈ لے آئوٹ کے arabic والے سیکشن کو ایڈٹ کرکے ایڈ کرلیا ہے لیکن چند مسائل ہیں ایک تو یہ کہ اردو کی ویب سائٹس کے الفاظ ٹوٹے ہوئے نظر آتے ہیں اس کے علاوہ منٹ لینکس کے اپنے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں ’’ں ہ ۔ ‘‘وغیرہ ڈبے کی شکل میں نظر آتے ہیں اس کا کیا حل ہے۔ اردو یونی کوڈ ٹیکسٹ کی پراپر سپورٹ اس میں شامل کیسے کی جائےاس کے علاوہ میں اس مونو ٹائپ کی بورڈ لے آئوٹ کو اردو محفل پر کیسے شیئر کروں۔ کیونکہ اکثر اخبارات میں کمپوزنگ کے لئے یہی لے آئوٹ استعمال ہوتا ہے۔
شکریہ
والسلام