غفران محسن
محفلین
میں حالیہ دنوں ہی مکی صاحب کے بلاگ سے لینکس کے قصیدے پڑھ کر ابنٹو پہ آگیا پہلے تو ہفتہ ایک مجھ سے انسٹال ہی نہ ہوا ونڈوز 7 ہمیشہ آڑے آتی رہی پھر کہیں سے ورچوئل سی ڈی روم کا ٹوٹکا ملا تو میں اس قابل ہوا کے ابنٹؤ کا ڈیسکٹاپ دیکھ کر خوش ہو سکوں۔ مگر اب جو مشکلات مجھے درپیش ہیں ان میں-
1- زبان کی تبدیلی کے لئے کی بورڈ شارٹ کٹ ۔
2- جب بھی میں کوئی پی ڈی ایف فائل کھولتا ہوں تو کچھ دیر بعد ہی پورا سسٹم ہلنے جلنے سے قاصر ہو جاتا ہے ۔ جبکہ میں انٹل ڈیول کور ا۔8 استعمال کر رہا۔
3۔ ونڈوز پر کوئی بھی ٹورنٹ کلائنٹ ہوتا تو وہ سسٹم کے آغاز پر ہی چل پڑتا تھا۔مگر اس میں مجھے ایسا کوئی گُر نہیں مل سکا جس کی مدد سے میں کوئی بھی اپنی مرضی کا سافٹ وئیر سٹارٹ اپ پر لگا سکوں۔