ابن انشا یا پطرس؟؟؟

مومن مخلص

محفلین
آج ہی میں نے مشتاق احمد یوسفی صاحب کی پانچوں کتابیں پڑھ کر مکمل کی۔ اب میں اس کشمکش میں ہوں کہ ابن انشا جی کو پڑھوں یا پطرس کو؟؟؟ کیا آپ میں سے کوئی رائے دے سکتا ہے کہ دونوں میں سے پہلے کسے پرھا جائے طنزومزاح کے اعتبار سے؟
 
اوشو

لائبریرین

مزاح کے ساتھ طنز کے تڑکے کا مزہ بھی لینا چاہتے ہیں تو پہلے ابن انشا جی کو پڑھیں۔
 
الف عین

لائبریرین
غلطی یہ کی کہ پہلے ہی مشتاق یوسفی کو پڑھ لیا۔ ورنہ میں یہ کہتا کہ اس ترتیب سے پڑھیں
ابن انشاء
پطرس
مشتاق یوسفی
 
مومن مخلص

محفلین
الف عین صاحب آپ کا کہنا مجھے بھی کچھ حد تک درست لگ رہا ہے کیوں کہ یوسفی صاحب کو پڑھنے کے بعد محسوس ہوا کہ اب اس سے اچھا اور کیا؟ لیکن ابن انشا اور پطرس صاحب کا بھی نام ہے اس میدان میں اس لیے انھیں بھی پڑھنے کا شوق ہوا کہ چلو دیکھا جائے کون کہاں کھڑا ہے طنزومزاح کی سیڑھی پر۔
 
Top