مبارکباد ابن تو قیر بھائی ہوئے ہزاری

بہت بہت شکریہ بھیا جی۔آپ کے مراسلے اور یاز بھیا کے جوابات پڑھنا میرے لیے ہمیشہ سے دلچسپی کا باعث رہا ہے۔بہت اچھا لگتا ہے جب ایک نظر مراسلوں پر اور دوسری سپلٹ ٹیب میں ڈکشنری پر مرکوز ہوتی ہے۔
بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔سدا خوش رہیے۔آمین

ایک دن آئے گا جب میں بھی بھاری بھرکم اور اصل والی اردو لکھ ہی لوں گا۔سمائلس
تاخیری جواب کے لئے معذرت۔ برادرم ابن توقیرکی جانب سے اپنے اورعزیزبرادرم یاز کے لئے توصیفی کلمات کا تحفہُ زریں کے لئے مابدولت سراپامشکوروممنون ہیں۔مابدولت کو یہ جان کرخوشی ہوئی کہ برادرم توقیر کو انکے اور عزیزی یاز(جن کے دلپذیر مراسلے خودمابدولت کے لیے بھی حظ ومسرت کا درمان بے بہا ہیں ) کے مراسلے پڑھکر لطف آتا ہے ، تاہم اس امرکا ادراک ہونے کے بعد کہ مابدولت اوریاز کے مراسلوں کے مفہوم سے کماحقہ آگاہی کے لئے انہیں ایک مشکل اور صبرآزما مرحلے سےگذرنا پڑتا ہے ، مابدولت کو تاُ سف ہوا۔:):)
 
Top