جاسمن

لائبریرین
اردو محفل فورم پہ ابن سعید کی آمد ہوئے پورے سولہ برس بیت گئے۔ ان کا ذکر ہو تو سب محفلین یہی کہیں گے کہ وہ آیا، اس نے دیکھا اور فتح کر لیا۔ کوئی شخص بیک وقت اس قدر متحمل ، مخلص، سنجیدہ اور مزاحیہ، فعال اور غیر فعال کیسے ہو سکتا ہے!
بے حد محنتی، بہت چلبلے، بہت سنجیدہ ، حیران کن حد تک متحمل ابنِ سعید اس محفل کے خادم ہیں۔ بے حد چالاک ہیں۔ ایسا عہدہ چنا ہے کہ لوگ بے ضرر سمجھیں اور وہیں معطل ہو جائیں۔ :D انھوں نے ہمیں فخر کے بہت سے اسباب بھی مہیا کیے ہیں ماشاءاللہ۔ محفل کی سب خواتین کو بٹیا کہنے والے ابن سعید نے آج تک ہمیں بٹیا نہ کہا۔ حق ہا!!! :D
ان کی تین مسکراہٹیں اردو محفل کی جان ہیں۔
:)
:)
:)
بے حد مبارک۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ اور آپ سے منسلک سب پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، سکھ، کامل صحت، آسانیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ اپنے پسندیدہ بندوں میں شامل کرے۔ آمین!
ثم آمین!
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
ابن سعید ! اپنی اس ویڈیو والی لڑی کا لنک ضرور دیجیے گا جس میں ریڈیو سے کوئی اینکر، کسی لڑکی سے اس کے سسرالی رشتہ دار کی حیثیت سے بات کرتا ہے۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
فعال اور غیر فعال کیسے ہو سکتا ہے
ہاں جاسمن آپا وہی تو۔۔۔۔۔۔
ہم نے دیکھا آج۔۔۔ کتنی ہی دیر دیکھا۔ عید کے چاند جیسے آئے ہوتے ابن سعید بھیا تو جھلک دکھا کر بدلیوں میں چھپ بھی گئے ہوتے۔ لیکن وہ تو اس سے کہیں زیادہ دیر محفل کے آسمان پر ٹہرے۔ بلکہ ابھی بھی ہیں۔ حالانکہ اس ٹہرنے کے وقت میں ان کا کوئی مراسلہ نظر سے نہیں گزرا لیکن اتنے کامے بندے ویلے تھوڑی بیٹھ سکتے ہیں۔ کسی نہ کسی کام میں تو لگے ہی ہوں گے محفل میں۔ تو فعال اور غیر فعال والی بات تو ہم نے سمجھ لی۔
اگلی بات کوئی اور آ کر بیان کرے اور ثوابِ دارین حاصل کرے۔
 

سید رافع

محفلین
موصوف کو سبھی جانتے ہیں، جب نئے نئے اردو محفل پر تشریف لائے اور اپنے سے "باون سال" بڑی خواتین کو بھی "بٹیا اور گڑیا" کہتے ہوئے انہیں دیکھا گیا تو بڑی حیرت ہوئی لیکن کچھ عرصے بعد کھل گیا کہ نہ تو یہ ریا کاری ہے اور نہ ہی کوئی زخمِ کاری ہے بلکہ یہ پیار و محبت کی عادتِ ثانیہ قدرتِ حق نے ان پر اتاری ہے اور جس کی قتیل محفل ساری ہے۔ کچھ ماہ ہوئے آپ نے اردو محفل کے ناظمِ اعلیٰ کی بھاری ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اور پچھلے اپڈیٹ میں ثابت ہو گیا کہ بہت احسن طریقے سے سنبھالی ہیں۔ اس خاکسار کو ان سے ایک گلہ بھی ہے، گو کہ یہ اسکا محل نہیں ہے لیکن اس فارسی کہاوت "سلامِ مردِ دہقانی خالی از مطلب نیست" کا سہار لیتے ہوئے لکھ دیتا ہوں کہ یہ اپنا سارا وقت کمپیوٹر اور "لٹرم بٹرم" چیزوں پر صرف کر دیتے ہیں حالانکہ اچھے خاصے شاعر ہیں، اگر شاعری کو کچھ وقت دیں تو جدید شعراء کی فہرست میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں۔

ایک بار پھر، آپ کا شکرگزار ہوں کہ اپنی اتنی محبت کا اظہار کا کیا، بقولِ غالب

جان تم پر نثار کرتا ہوں
میں نہیں جانتا دعا کیا ہے

والسلام
محفل کے اکیاون ہیروز سے اقتباس۔ @ابن سعد کا تذکرہ مرحوم وارث بھائی کے قلم سے۔
 
Top