ابن صفی-شخصیت اور فن شائع ہوگئی ہے

راشد اشرف

محفلین
ابن صفی-شخصیت اور فن
اشاعت: فروری 2013
ناشر: بزم تخلیق ادب، کراچی
قیمت: 400
رعایت: 40 فیصد
صفحات: 255

اردو بازار کراچی میں "ویلکم بک پورٹ" پر دستیاب ہے
021-32633151
کتاب کا سرورق، فہرست ابواب، پیش لفظ و دیگر انتخاب درج ذیل لنک پر دیکھا جاسکتا ہے:
 
محترم راشد اشرف صاحب بہت خوب اور شاندار۔ اگر اسی رفتار سے آپ کام نہیں نہیں بلکہ کمال کرتے رہے تو آخر میں عمرو عیار کی زنبیل درکار ہو گی آپ کے خزینے کوسمیٹنے کے لیے۔
 

یوسف-2

محفلین
ماشا ء اللہ ۔ بہت خوب راشد بھائی مبارک ہو
ویسے یہ دیکھ کر دُکھ ہوا کہ اب ادبی کتب کے خریدار اتنے کم رہ گئے ہیں کہ اب ایسی کتابیں محض 300 کی تعداد میں شائع ہونے لگی ہیں۔
 

راشد اشرف

محفلین
بہت بہت مبارک ہو راشد اشرف صاحب۔

یہ کتاب لاہور میں کہاں دستیاب ہوگی؟

کتاب کے مزید نسخے ملتے ہی اسے فضلی سنز بھجوا دیا جائے گا جہاں سے وہ اسے کتاب سرائے بھیجیں گے، فی الحال پہلی کتاب "کہتی ہے تجھ کو خلق خدا ۔ ۔ ۔ ۔ ‘ کتاب سرائے پر موجود ہے۔ یہ لنک دیکھ لیجیے، بچوں کے ناولوں سے متعلق کچھ باتیں یہاں کی ہیں:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/کتابوں-کا-اتوار-بازار-24-فروری،-2013.60425/#post-1225961
 
جی میں پہلے اسی لنک پر گیا تھا اور وہ پڑھ کر اب یہاں آیا ہوں۔

اس دفعہ پاکستان جا کر میں اپنے کزن سے آپ کا خصوصی ذکر کروں گا وہ بھی بہت شوقین ہے کتابیں خریدنے کا اور کئی پبلشر حضرات سے اس چکر میں تعلقات بھی بنا لیے ہیں اس نے۔ :)
 
بہت بہت مبارک ہو راشد اشرف بھائی۔ واقعی کمال ہے۔ ابنِ صفی مرحوم ہمارے خاندان بھر کے پسندیدہ مصنف تھے۔ ہر ایک ناول متعدد بار پڑھا اور ہر مرتبہ لطف اُٹھایا۔اب آپ کی کتاب بھی خریدنی پڑے گی ہمیں کیونکہ اس کے دونوں حوالے ہمیں عزیز ہیں۔
 

راشد اشرف

محفلین
جی میں پہلے اسی لنک پر گیا تھا اور وہ پڑھ کر اب یہاں آیا ہوں۔

اس دفعہ پاکستان جا کر میں اپنے کزن سے آپ کا خصوصی ذکر کروں گا وہ بھی بہت شوقین ہے کتابیں خریدنے کا اور کئی پبلشر حضرات سے اس چکر میں تعلقات بھی بنا لیے ہیں اس نے۔ :)

مذکورہ بالا لنک کے آخر میں جو لکھا ہے، یہاں بھی درج کیے دیتا ہوں:

تمام احباب کا بیحد شکریہ
گزشتہ ہفتے و اتوار، ایک ایک کام میں مصروف رہا۔ ایک صاحب سے عندیہ ملا کہ 1960 کی دہائی میں ابن صفی کی جاسوسی دنیا کے تین عدد میگزین ایڈیشن ان کے پاس الہ آباد ایڈیشنز کے ساتھ موجود ہیں۔ یہ ایک نعمت غیر مترقبہ تھی، وہ تو محفوظ کیے گئے لیکن ان صاحب کے پاس فیروز سنز اور شیخ غلام علی اینڈ سنز کے تحت شائع ہوئے بچوں کے ناولوں کا ایسا ذخیرہ دیکھا کہ آنکھیں کھل گئیں۔ ساڑھے تین تین سو سراورق کو کیمرے کی مدد سے محفوظ کیا، مارے خوشی کے ہاتھ کانپتا رہا سو 100 کے قریب دھندلا گئے، آخر میں کیمرہ بھی ہانپ گیا۔ فیس بک پر ان کا شامل کرنا تھا کہ ایک کہرام مچ گیا، لوگوں کی آنکھوں میں آنسو آئے، ایک صاحب نے ہمارے ان کرم فرما کو اغوا کرنے کا عندیہ دیا، پروفیسر مجیب نے امریکہ سے کہا کہ وہ آبدیدہ آنکھیں لیے انہیں دیکھ رہے ہیں اور ہر قیمت ہر ان کے حصول کے خواہاں ہیں۔ دو روز میں وہ جانے والے سورق محفوظ کرکے ان کی پی ڈی ایف بنا کر "اسکرائبڈ" پر شامل کردیا جائے گا۔ عمر رفتہ کو آواز دینے کا اس سے اچھا موقع کیا ہوسکتا ہے۔
امید ہے احباب اردو محفل پسند کریں گے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
پھر یہ ہوا جو ہوتا ہے ۔ ۔ فیس بک پر دو دوست مدد کو آئے جنہوں نے دس دس سرورق مزید بھیج دیے سو انہیں بھی ان کے شکریے کے ساتھ شامل کردیا۔
ایک ٹانگ کا آدمی ، ڈاک بنگلے کا پاگل ہاتھی، دولت پور کا چور، عمران کے کارنامے، خونی سیریز (صولت مرزا)، انوشا سیریز، نیلی روشنی کا راز، سلیمانی خزانہ، ناگ کا راز، حاتم طائی سیریز، ٹارزن سیریز، اونچی حویلی کا راز، داستان امیر حمزہ، تین ننھے سراغ رساں سیریز، ، چمائی کا مندر، ایک بچہ ایک چور، ایک ٹانگ کا آدمی، موت کی شعاع، ارژنگ اور خوفناک ازدھے، نیلا جزیرہ، چوروں کا راز، وہ کیا راز تھا، جادو کی تلوار، بھوتوں کی دنیا،
وہ کیا راز تھا، خزانے کا راز، ہیروں کے چور، خونی جزیرہ، پراسرار پہاڑ، سرفروش مجاہد
حاتم طائی کے ناول، آدم خور چوہے، شیشے کی آنکھ، آرسین لوپن کے ناول، ہیرے کی تلاش
وائی کنگ، پتھر کا شہر، خفیہ کمیرے کا راز، داستان امیر حمزہ، فسانہ آزاد (ذولفقار احمد تابش)، واصف سیریز کے ناول، بھوتوں کا راز، شادے کی کہانی، دہشتناک چہرہ، کرائے کا اسمگل، معصوم اسمگلر، جاں نثار نواب، شیر بہادر دلیر بہادر، شہزادہ جان عالم، شاہ جنات اور عامر، پانی کا شیر، برف کا ستارہ، سارنگ بابا اور جل پری

کس کس کا ذکر کیا جائے۔
یہ تک ہوا کہ مقبول جہانگیر کی مختصر خودنوشت تک ایک ناول سے مل گئی، آج تک مقبول صاحب کی ایک ہی تصویر دیکھی تھی، وہ جو ان کی کہانیوں کے مجموعوں میں شامل ہوتی ہے لیکن خودنوشت کے ہمراہ شائع ہونے والی تصویر میں تو وہ شاید اپنے لڑکپن میں ہیں۔
پھر یہ ہوا کہ بچوں کے لیے فیروز سنز سے تین ناول لکھنے والے خالد جاوید جان بھی وہاں کھنچے چلے آئے ، کسی نے انہیں خبر کردی تھی، اپنے ہی ناولوں کے طلب گار ہوئے۔
اک ذرا انتظار
 

راشد اشرف

محفلین
بہت بہت مبارک ہو راشد اشرف بھائی۔ واقعی کمال ہے۔ ابنِ صفی مرحوم ہمارے خاندان بھر کے پسندیدہ مصنف تھے۔ ہر ایک ناول متعدد بار پڑھا اور ہر مرتبہ لطف اُٹھایا۔اب آپ کی کتاب بھی خریدنی پڑے گی ہمیں کیونکہ اس کے دونوں حوالے ہمیں عزیز ہیں۔

جزاک اللہ جناب والا
اوپر بچوں کے ناولوں کا احوال پڑھ لیجیے
 
Top