ابن صفی :: موضوعاتی بلاگ

باذوق

محفلین
ابن صفی کو خراجِ تحسین

www.ibnsafi.blogspot.com
ابن صفی

ایشیا کے عظیم اردو جاسوسی ناول نگار کے فن و شخصیت پر مبنی بلاگ


ابن صفی ۔۔۔۔۔۔
ایشیا کے سب سے بڑے مصنف ، مقبول ترین ناول نگار اور اردو کے جاسوسی ادب کو برصغیر میں روشناس کرانے والے قلمکار کا اسم گرامی ہے ۔
اسرار احمد صاحب ناروی (اسرار ناروی) نے ابن صفی بن کر جاسوسی ادب میں جو نام و مقام پیدا کیا اور اُن کے ادب کو جو قبول عام حاصل ہوا ، اس کی مثال اُردو ادب میں بہت ہی کم ملتی ہے ۔

ابن صفی ہی اُس ادبی شخصیت کا نام ہے ، جس نے تھکے ہوئے ذہنوں کے لئے صحت مند تفریح مہیا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے لوگوں میں کچھ نہ کچھ پڑھتے رہنے کی عادت ڈلوائی ہے ۔ اس کے علاوہ ، برصغیر میں ریڈنگ لائبریریوں ‫(reading libraries) کے رواج کو ابن صفی ہی کا کارنامہ کہا جاتا ہے ۔ آج کا قاری بھی ابن صفی کا ناول ایک ہی نشست میں ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے اور یہ کمال کسی اور مصنف کو حاصل نہیں ہے !

آج ابن صفی ہر چند کہ ہمارے درمیان حیات نہیں ۔۔۔ لیکن ، اُن کی تحریریں ، اُن کا اسلوب اور اُن کا اندازِ بیان آج بھی اور آنے والے کل بھی ہزاروں لاکھوں پڑھنے والوں کو اپنی گرفت میں لئے رہے گا ‫!!

بلاگ کی خصوصیات
  • ابن صفی جاسوسی ناولوں کے ڈاؤن لوڈ روابط (فریدی + عمران)
  • ابن صفی ناولوں کے پیش رَس
  • ابن صفی کی مزاحیہ تحریریں
  • کلامِ ابن صفی (اسرار ناروی)
  • ابن صفی کے انٹرویوز
  • ابن صفی پر تاثراتی تحریریں
  • ابن صفی ناولوں سے بہترین اور مفید اقتباسات
  • اور بھی بہت کچھ ۔۔۔۔۔

---
بلاگ خالق : باذوق

ibnsafi.gif
 

مغزل

محفلین
بہت خوب بہت خوب ، ما شا اللہ ، میں‌اپنی بلاگ لسٹ میں شامل کرتا ہوں جناب
 
Top