ابن صفی

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
ابن صفی کی کتب کو برقانے کا سب سے بڑا فائدہ یہی ہے کہ ہمیں ان کتب کے بہت سارے قاری ایسے ملیں گے جو اس لائبریری کے کام کو آگے بڑھانے میں‌ ہمارا ساتھ دیں گے۔ کیا خیال ہے؟

درست خیال ہے ، بلکہ یہ تو ایک پلس پوائنٹ ہے ( یا ہوگا ) لیکن ایک بات بہت زیادہ توقع ابھی سے وابستہ نہیں کرلیں نئی نسل سے ! البتہ آپ کے پیغام میں قاری کی اصطلاح میں نئی نسل کے علاوہ بھی گنجائش نظر آ رہی ہے اور بہت خوش آئند بھی
 

قیصرانی

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
ایک بات بہت زیادہ توقع ابھی سے وابستہ نہیں کرلیں نئی نسل سے ! البتہ آپ کے پیغام میں قاری کی اصطلاح میں نئی نسل کے علاوہ بھی گنجائش نظر آ رہی ہے اور بہت خوش آئند بھی
بالکل درست کہا۔ یہی تو فائدہ ہوتا ہے اگر باس صاحبان کسی کام میں دلچسپی لیں تو کتنا اچھا لگے گا :)
 

زیک

مسافر
یہاں لائبریری میں اور بہت سے کام کی طرح ابن صفی کی تصانیف بھی ابھی کاپی‌رائٹڈ ہیں۔ مگر جاری رکھیں کہ آخر نئی نسل کو بھی کاپی‌رائٹ کی پاکستان میں غیراہمیت کا احساس اجاگر کرنا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
پھر یہ ہندوستانی اور پاکستانی ڈائجیسٹ والے ہر ہر شمارے میں مکمل ناول کیسے دئے جا رہے ہیں؟ ہندوستان میں جاسوسی دنیا الہ آباد کا کاپی رائٹ عباس حسینی کے پاس تھا۔ اب تو وہ بھی انتقال کر گئے۔ عمران سیریز کا نام محض پاکستان میں ہے۔ جاسوسی دنیا میں فریدی حمید اور عمران سیریز دونوں جاسوسی دنیا اور اسی ادارے کے رسالے نکہت میں چھپتی تھیں۔ یہ مکمل ناول جو اب کچھ ویب سائٹس پر نظر آ رہے ہیں، یہ کیا اجازت سے حاصل کئے گئے ہیں؟؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
پاکستان میں‌اسرار پبلی کیشن والے چھاپ رہے ہیں۔ لیکن ایک کتاب میں ابن صفی صاحب نے لکھا تھا کہ ہندوستان میں ان کے ناولز کے حقوق کسی خاص بندے تک محدود ہیں، ہندوستان سے ہٹ کر انہوں‌ نے کسی دوسرے ملک کا نام بھی نہ لیا تھا :)
 

سارہ خان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
سارہ خان نے کہا:
قیصرانی میں آپ کی مدد کر سکتی ہوں اس پروجیکٹ میں ۔۔۔اگر آپ چاہیں تو ۔۔۔۔ :)
زندہ باد سارہ خان۔ آپ نے بہت بڑی ٹینشن سر سے اتار دی۔ آپ کا بہت بہت شکریہ :)
ابھی فائلز بھیج دوں؟
آپ کی فائلز مجھے مل گئی ہیں قیصرانی ۔۔۔اور میں نے لکھنا بھی شروع کر دیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔لیکن مجھے یہ پوسٹ کہاں کرنا ہوگا۔۔۔۔۔کیا میں اپنا حصہ الگ سے تھریڈ اوپن کر کے پوسٹ کروں ۔۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آپ ایک اور دھاگہ کھول کر اس میں لکھنا شروع کر دیں۔ عنوان میں عمران سیریز نمبر 1، خوفناک عمارت لکھنا ہے اور صفحہ نمبر بھی کہ کہاں‌سے کہاں تک آپ لکھ رہی ہیں
 

سارہ خان

محفلین
قیصرانی آپ نے جو فائلز بھیجی ہیں ۔۔۔ان میں صفحہ نمبر 78 اور 79 بیچ میں غائب ہیں ۔۔۔آپ پلیز وہ دوبارہ بھیج دیں ۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ابھی تو میرا سکینر جواب دے چکا ہے۔ جیسے ہی اس کا جواب ختم ہوا میں سکین کرکے بھیج دوں گا۔ یا پھر آپ باقی والے لکھ لیں، میں اس کو خود سے لکھ دوں گا
 

سارہ خان

محفلین
ٹھیک ہے آپ وہ لکھ کر مجھے سینڈ کر دینا ۔۔میں ارسال کر دوں گی ۔۔۔ :wink:
کیوںکہ اس کے آگے پیچھے کے صفحات میرے پاس ہیں۔۔۔۔ :)
 
Top