عمار ابن ضیا
محفلین
السلام علیکم۔
سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب میں نے کمپیوٹر کھولا اور سوچا کہ فونٹ بنانے پر تجربہ کیا جائے۔ ہائی لوجک کا فونٹ کرئیٹر استعمال کرتے ہوئے خطِ ثلث کے ترسیمے اٹھائے۔ اس سلسلہ میں محترم جناب شاکر القادری صاحب کے فراہم کردہ "القلم پبلشر (ان۔پیج)" نے مدد فراہم کی اور میں نے پوری رات جاگ کر اس فونٹ کا کام مکمل کیا۔ اس میں شامل انگریزی الفاظ کے لیے میں نے اپنے پسندیدہ خوبصورت فونٹ "جورجیا" کا استعمال کیا ہے۔ اس طرح میرا کام صرف ترتیب دینے کا ہے لیکن اسی میں ہوش ٹھکانے آگئے۔
اس فونٹ کا ایک نمونہ دیکھئے:
ابتدائی استعمال ہی سے، اس فونٹ میں کئی غلطیوں کا اندازہ ہوچکا ہے۔ چونکہ یہ میری پہلی کاوش ہے اور کسی ماہر کی مدد کے بغیر یہ کیا ہے، اس لیے مجھے امید ہے کہ تمام ماہرین مجھے ان غلطیوں پر معاف کرتے ہوئے مشفقانہ انداز میں سمجھائیں گے۔۔۔
استاذِ من جناب شاکر القادریصاحب کا بے حد شکریہ کہ انہوں نے سوفٹ وئیرز کی فراہمی میں میری مدد کی اور استاذِ محترم اعجاز اختر صاحب کا بھی شکریہ کہ ان کی تحریروں نے میری بہت رہنمائی کی۔
فونٹ درج ذیل ربط سے ڈاؤنلوڈ کیجئے:
ابنِ ضیاء فونٹ۔ بیٹا ورژن