راہبر میاں! محنت تو تم نے بڑی کی ہے، لیکن ایک غلطی ہو گئی
غلطی یہ ہوگئی ہے کہ جناب اس فونٹ سے بالکل ملتا جلتا ثلث کا خط پہلے سے موجود ہے
اصل میں مائیکرو سافٹ کے جاری کردہ خط جو Decotype کہلاتے ہیں ان میں نسخ کی مختلف اقسام اور ثلث بھی موجود ہے جو بالکل آپ کے خط سے ملتا جلتا ہے۔ ذیل میں اٹیچمنٹ پر کلک کر کے دیکھ لو!
دراصل یہ عربی فونٹ ہے لیکن اس میں اردو کی مکمل سپورٹ موجود ہے۔
خیر! اس محنت پر تمہاری حوصلہ افزائی نہ کرنا زیادتی ہوگی، خط بنانے کے دوران جتنی محنت درکار ہوتی ہے اس کا مجھے پورا اندازہ ہے کیونکہ ایک مرتبہ میں خود بھی اس مرحلے سے گذر چکا ہوں۔ اس پوسٹ کا مقصد ہر گز تمہاری حوصلہ شکنی نہیں، بلکہ یہ اگلی مرتبہ یہ بات ذہن میں رکھنے کے لیے ہے کہ آئندہ محنت لا یعنی نہ ہو جائے۔