ابو غریب جیل کے مناظر ظلم

خرم

محفلین
قبائلی علاقوں میں پاکستانی فوجیوں کو ذبح کرنے کی فلم مل سکے گی کہیں؟ تجسس ہے کہ اس پر احباب کا کیا ردعمل ہوگا اور کیا سرخیاں جمائی جائیں گی۔
 

ساقی۔

محفلین
قبائلی علاقوں میں پاکستانی فوجیوں کو ذبح کرنے کی فلم مل سکے گی کہیں؟ تجسس ہے کہ اس پر احباب کا کیا ردعمل ہوگا اور کیا سرخیاں جمائی جائیں گی۔

ظلم کہیں بھی ہو ظلم ہی ہوتا ہے ۔ آپ کو کیوں بے چینی ہو گئی ہے۔محترم؟
 

طالوت

محفلین
قبائلی علاقوں میں پاکستانی فوجیوں کو ذبح کرنے کی فلم مل سکے گی کہیں؟ تجسس ہے کہ اس پر احباب کا کیا ردعمل ہوگا اور کیا سرخیاں جمائی جائیں گی۔

امریکی مٹی کا اتنا قرض تو بنتا ہی ہے ۔۔۔۔
باقی رہی ان سرخیوں کی بات تو محفل بھری پڑی ہے ۔۔۔۔۔۔
وسلام
 

عسکری

معطل
یہ ایک دن کی کہانی نہیں یہ اجتماعی غلطیوں کا نتیجہ ہے عراقی قوم نے جو پچھلے 30 سال میں کی۔اور اسلام کہتا ہے جو رحم نہیں کرتا اس ہر رحم نہیں کیا جاتا۔

مجھے کوئی ملال نہیں ہوا جب یہ دیکھا تھا یا جب صدام کو کرفتار کرتے وقت ڈیلٹا فورس نے مکے مار مار کر اس کا حلیا بگاڑ دیا تھا ۔یا جب اسے پھانسی پر لٹکایا گیا۔وہ بھی ہماری طرح کا ایک انسان تھا اس سے زیادہ کچھ نہیں قدرت نے اسے جب موقع دیا اس نے 7 لاکھ انسانوں کو عراق ایران جنگ میں اور آپریشن ڈیزٹ سٹارم میں 2 لاکھ سے زیادہ عراق کے اندر ہزاروں کو مروا دیا پھر کیا غم اگر اس کو کوئی مارے یا تکلیف دے۔روس انڈیا کا ایجنٹ بنتے ہوئے وہ اس حد تک گیا کہ جب انڈیا پاکستان پر پابندیاں لگی سعودی نے پاکستان کو مفت تیل دیا تو صدام نے ہندو کا ہاتھ تھاما اور ام قصر بندرگاہ سے روز انڈیا کے لیے مفت تیل دیتا رہا۔عراقی قوم کی عاقبت نا اندیشی ایک دن کی کہانی نہیں یہ تو مکافات عمل ہے۔اب جب خدا کا عزاب پوری طرح نازل ہو چکا اب پچھتانے سے کچھ نہیں ملے گا۔اور نا اصلاح کا کوئی فائدہ ہو گا۔بھگتیں وہ اور ان کی اولادیں جنہوں نے اپنے بھائیوں پر حملے کر کے اپنی بہادری ثابت کرنا چاھی سعودیہ کویت ایران پر ملٹی بیرل راکٹوں سکود میزائیلوں میراج اور سخوئی طیاروں سے بموں کی بارش کرنے والی قوم پر عزاب ایسا آیا کہ آج ایک ہیلی کاپٹر کو تیک آف کرانے کی طاقت نہیں رہی یہ قدرت کا انتقام نہیں تو کیا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

زیک

مسافر
قبائلی علاقوں میں پاکستانی فوجیوں کو ذبح کرنے کی فلم مل سکے گی کہیں؟ تجسس ہے کہ اس پر احباب کا کیا ردعمل ہوگا اور کیا سرخیاں جمائی جائیں گی۔

اگرچہ آپ کی بات میں وزن ہے مگر ایک برائ دوسری برائ کا جواز نہیں ہوتی۔ بش انتظامیہ نے ٹارچر کی جو پالیسی اپنائ تھی وہ انتہائ غلط تھی جس کے بارے میں ڈاکومنٹری Taxi to the Dark Side دیکھنے اور جین میئر کی کتاب The Dark Side: The Inside Story of How The War on Terror Turned into a War on American Ideals پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔

اس ٹارچر پالیسی کو ختم کرنے کے لئے یہاں بہت لوگوں نے کوشش کی اور اوبامہ نے صدر بننے کے دو دن بعد ہی اس بارے میں صدارتی حکم‌نامہ جاری کیا۔
 

خرم

محفلین
بھائی بات تو صرف اس لئے کہی کہ ابوغریب پر تو ہم کہہ دیتے ہیں کہ "انسانی حقوق کے علمبرداروں کا اصل چہرہ سامنے آگیا"۔ اپنے گھر میں جو ہو رہا ہے اس کی بات ہی نہیں۔ وہ پاکستانی فوجی جنہیں ظالمان نے ذبح کیا اور نہ صرف ذبح کیا بلکہ اس کی تشہیر بھی کی، اس کے لئے ہمارے دل میں کوئی دُکھ نہیں؟ وہ بی بی جسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا اور اس کی ویڈیو بھی نشر کی گئی اس کے لئے کوئی ملال نہیں۔ کوئی دھاگہ نہیں؟ کیا کہیں گے کہ "اسلام کا اصل چہرہ سامنےآگیا" خاکم بدہن ؟ ابوغریب کے مظالم، عراق کے مظالم، فلسطین کے مظالم سب پر ہمارے دل درد سے پھٹے جاتے ہیں۔ ہاں اگر اثر نہیں‌ہوتا تو ان مظالم کا جو ہمارے ملک میں ہمارے اپنے بہن بھائیوں‌کے ساتھ کئے جاتے ہیں۔ منافقت کی اس سے اچھی کیا تعریف ہوگی بھلا؟ امریکہ خراب ہے، بُرا ہے تباہی کا حقدار ہے لیکن پاکستان کیوں‌بچا رہے؟ کیوں نہ زمین پھٹ جائے یا آسمان شق ہوجائے؟ کوئی وجہ ہے؟
امریکی مٹی کا طعنہ سر آنکھوں‌پر لیکن چلیں آپ ہی پاکستانی مٹی کا حق ادا کردیں۔ یہی تو آرزو ہے۔
 

زینب

محفلین
اس ٹارچر پالیسی کو ختم کرنے کے لئے یہاں بہت لوگوں نے کوشش کی اور اوبامہ نے صدر بننے کے دو دن بعد ہی اس بارے میں صدارتی حکم‌نامہ جاری کیا۔

اوباما نے کوئی بڑا کارنامہ نہین کیا۔۔۔۔بندہ ہو امریکہ کا اور کام کر جائے دوسروں کے فیور کی یہ تو ہو نہیں سکتا۔۔۔

یہ اس لیے بند کی گئی کہ اس کا کوئی کام اب باقی تو رہا نہیں تھا اور اس جیل سے بھی بڑی کئی ایکڑ پر پھیلی ہوئی افغانستان میں تیار کی گئی ہے ۔۔۔۔گونتانموبے نا سہی افغانستان میں تو ہے نا وہی کام اب یہاں‌ہو گا۔۔۔۔۔۔۔
 
Top