تعارف ابو کاشان کا تعارف

ابو کاشان

محفلین
ابو کاشان میں آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ آپ کا وقت یہاں بہت اچھا گزرے گا۔
آپ اپنا تعارف تو کروائیں۔
میرا نام عمران اور کُنّیت ابو کاشان ہے۔
کاشان میرے بیٹے کا نام ہے۔
میری رہائش کراچی میں ہے۔
مقامی فرم میں اسسٹینٹ مینیجر فرائض انجام دے رہا ہوں۔
جنوری 2007 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا۔
اردو کی ترقی کے لئے دعاگو ہوں۔
مجھے جس فورم کی برسوں سے تلاش تھی وہ اردو محفل کی صورت میں مجھے مل گیا۔

اب آپ کچھ پوچھو یا کچھ بتاؤ
 

شمشاد

لائبریرین
ابو کاشان آپ کو دوبارہ تکلیف کرنی پڑے گی اور مندرجہ بالا جواب متعلقہ دھاگے میں دوبارہ پوسٹ کرنا پڑے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
خوشی کی بات ہے کہ آپ کو اپنا من پسند فورم 'اردو محفل' کی شکل میں مل گیا۔

اپنے بارے میں بتائیں :

کیا کرتے ہیں؟
دلچسپیاں کیا ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
خوش آمدید ابو کاشان۔ آپ کو جس فورم کی تلاش تھی وہ آپ کو مل گیا۔۔
ہم بھی گویا آپ ہی کے انتظار میں تھے، بالآخر آپ بھی آ گئے۔۔ :grin:
 

بلال

محفلین
السلام علیکم
خوش آمدید جناب ابو کاشان صاحب۔ امید ہے کہ یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔ اللہ آپ کو خوش رکھے
 
ابو طلحہ کہیں سب کو ابو کاشان آئے ہیں
ہماری آپ کی محفل پہ از کاغان آئے ہیں۔؟


اجی ابوکاشان جی ذرا تفصیلی تعارف کروا دیں کیوں ڈر ڈر کے لکھ رہے ہیں ۔۔۔؟
 
دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید۔۔۔۔۔
امید ہے کہ اردو محفل پر آپ کا وقت بہت اچھا گزرے گا اور آپ کو اچھے اچھے ساتھی ملیں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید ابو کاشان۔ یا عمران ہی کہا جائے۔
ام،ید ہے کہ یہاں آپ کو اچھا لگ ہی رہا ہو گا۔ لیکن اب تک آئے کیوں نہیں یہاں واپس؟
 

زینب

محفلین
خوش آمدید ابو کاشان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سب نے کہئی نا کہی کنیت کیوں رکھی ہوئی ہوتی ہے۔کہئی مجھے بھی سمجھا دے۔۔۔۔۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
بہت دن سے آئے تو نہیں ابو کاشان یہاں۔ لیکن سوچا کہ اگر آئیں تو شادی کی پہلی سالگرہ کی مبارکباد ہی قبول کر لیں۔ اپنے تعارف میں لکھا ہے نا کہ جنوری 2007 میں شادی ہوئی ہے۔
اور کاشان کو دعائیں دے دی جائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابو کاشان آپ کو تو جس فورم کی تلاش تھی وہ تو آپ کو مل گیا لیکن اب ہم آپ کو کہاں تلاش کریں؟
 
Top