مجھے تو یہ بھی پتہ نہیں چلا کہ اِس سال محفل کی اٹھارہویں سال گرہ قريب بھی ہے،آج ایسے ہی تازہ ترین دیکھ رہا تھا، تو پتہ چلا کہ محفل کی سالگرہ قریب ہی ہے۔
در اصل کام کی مصروفیت اور گھریلو مشاغل سے فرصت ہی کم مل پاتی ہے کہ محفل پرزیادہ وقت دے سکوں۔
ایک وقت تھایعنی 2018اور 2019کا، ان دونوں سال اچھا خاصا وقت محفل پر دیا، جس کی وجہ سے مجھے بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملا۔
اور جب سے یہ کرونا آیا ہے، وقت کا پتہ ہی نہیں چلتاہے کہ کب دن، ہفتہ، مہینہ اور سال گزرگیا۔جو لوگ اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر محفل پر وقت دیتے ہیں، مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ان شاء اللہ کوشش ہوگی کہ اپنی کوئی تخلیق خصوصی طور پر اردو محفل کے نام کرسکوں۔ آپ تمام احباب کوناچیز کی طرف سے تہہ دل سے سالگرہ کی ڈھیروں مبارک باد۔