اب اجازت چاہوں گا۔۔۔

عمر سیف

محفلین

اسلام و علیکم !!!
آپ سب کو یہ اطلاع دینی تھی کہ میرا نیٹ آج انشاءاللہ شام تک اُتر جائے گا اور میرا محفل پر آنا بلکہ نیٹ پر آنا ناممکن ہو جائے گا اور نیٹ چلنے کامستقبل قریب میں کوئی چانس نہیں۔ جتنا وقت یہاں گزرا اچھا گزرا۔ بات کسی سے زیادہ نہیں کی پر شاعری کے دھاگوں کو مِس ضرور کرونگا۔

اب اجازت چاہوں گا۔سب کو سلام اور اللہ حافظ۔ خوش رہیں
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کیا بات ہوئی ضبط بھائی؟

نیٹ اتر جائے گا میری سمجھ میں نہیں آیا۔

کوئی طریقہ ڈھونڈیں، یہ تو اچھی بات نہیں ہے۔
 

دوست

محفلین
مجھے بھی یہ مذاق ہی لگتا ہے
کیا کسی لمبے سفر پر جارہے ہیں؟
یا شہر چھوڑ کر پنڈ میں جاکر رہنے لگیں گے جو نیٹ نہیں چلے گا؟؟ :roll: :roll:
 

ماوراء

محفلین
سارہ خان نے کہا:
مجھے تو نہیں لگتا کہ آپ نیٹ ہٹوا سکتے ہیں ۔۔ :roll: ۔۔ کہیں یہ اپریل فول کا چکر تو نہیں ۔۔۔ :roll:
1%20(19).gif
کچھ ایسا ہی لگتا ہے۔
 

تیشہ

محفلین
نہیں یہ سچ ہے سارہ ۔ تمھیں فون کے بعد جب میں ض ب ط کو کر رہی تھی تو اسکے کیبل وال تاریں سمیٹنے آیا ہوا تھا ۔ میں سن رہی تھی ۔ اتار لے گیا ہے ۔
 

عمر سیف

محفلین
لیں جناب میری تو واپسی جلدی ہوگئی۔ یہاں کافی لوگوں نے اس بات کو شاید سیریس نہیں لیا اور مجھے کوئی پرابلم بھی نہیں کہ میری بات کو سنجیدہ لیا جائے یا نہیں۔
اُن ممبران کے لیے جو یہ سمجھ بیٹھے تھی کہ یہ سب مذاق ہے تو بتاتا چلوں کے جس دن یہ دھاگہ میں نے کھولا اس سے دو دن پہلے میری کیبل والے سے جھڑپ ہوئی۔ وجہ نیٹ کافی عرصہ سے صحیح نہیں چل رہا تھا اور وہ ٹھیک بھی نہیں کر رہا تھا۔ تو تو میں میں میں بات بڑھ گئی۔ اُس کا کہنا تھا کہ کیبل کا دوسرا پیکج لے لیں۔ خیر نہ تو یہ مسئلہ تھا کہ پیسے زیادہ دینے پڑیں گے اور نہ ہی کوئی اور۔ مسئلہ پھر وہی ہونا تھا کہ نیٹ آئے دن بند رہتا کئی کئی گھنٹے بند رہتا۔
خیر باجو اُسی کیبل والے سے ذرا اپنے “بڑوں“ کی بات کروائی اور وہ پرانے ریٹ پر اچھی سپیڈ دینے پر راضی ہوگیا۔
اب اُمید ہے کہ نیٹ ٹھیک چلتا رہے گا اور مجھے بھی پرابلم نہیں ہوگئی محفل پہ آنے کی۔
 
Top