اب بچے بھی ان کے عتاب سے محفوظ نہيں۔۔۔

dxbgraphics

محفلین
اس ميں کوئ شک نہيں کہ آپ کے دلائل ميں جو واحد موقف اور نقطہ مستقل نظر آتا ہے وہ امريکہ کی شکست وريخت اور ذلت کے حوالے سے آپ کی خواہش ہے۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall

جس کوآپ خواہش قرار دے رہے ہیں وہ ایک حقیقت ہے۔ اور اس کا فیصلہ آنے والے وقت میں خود بخود ہوجائے گا۔ ہر ابھرتا ہوا سورج امریکہ کو ناکامی ذلت اور رسوائی کی جانب ایک قدم ہے جو امریکہ کو ذلت و ناکامی کے قریب سے قریب تر کر رہا ہے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ نے خود امریکہ کو دہشت گرد بنا دیا ہے۔ عراق میں دس لاکھ سے زائد، افغانستان میں ایک لاکھ سے زائد انسانوں کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا۔
مزید ڈرون حملوں کے حوالے سے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کو ایک مشورہ ضرور دونگا کہ عمران خان کی حال ہی لکھی گئی کتاب ضرور پڑھ لیں تاکہ یہ سمجھنے میں آسانی ہو کہ ڈرون حملوں میں بے گناہوں کے قتل عام سے امریکہ خود دہشت گردوں کی پیداوار کو بڑھارہا ہے
 

ابن عادل

محفلین
ارے فواد صاحب ساری باتیں چھوڑیں ۔ بس ذرا اسرائیلیوں کے فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم کی توجیہ کریں کہ امریکہ اسرائیل کا پھر بھی پشتیبان ہے ۔ یہی کام اگر کوئی اور کرے تو اس پر لٹھ لے کر دوڑ پڑتا ہے ۔
 
Top