اب تو لکھنا محال لگتا ہے (برائے اصلاح)

Abbas Swabian

محفلین
السلام علیکم۔ اصلاح ممکن ہے سر؟
۔
اب تو لکھنا محال لگتا ہے
تجھ پہ لکھنا بحال لگتا ہے
دل پہ تصویر نقش ہو جس کی
اس کا سب کچھ کمال لگتا ہے
تم تو اتنے عزیز ہو پیارے
تیرے بن سب وبال لگتا ہے
کیوں پریشان ہے یہ دل آخر
سب یہ تیرا خیال لگتا ہے
معتبر اور بھی ہونگے اے شاہیں
مجھ کو تو بے مثال لگتا ہے
 

الف عین

لائبریرین
ممکن تو کیا نہیں۔

اب تو لکھنا محال لگتا ہے
تجھ پہ لکھنا بحال لگتا ہے
قافیہ درست نہیں، ایطا قوافی محض ’ال‘ والے ہیں لیکن یہاں دونوں ’حال‘ قوافی ہیں۔ بحال کا مفہوم بھی غلط استعمال ہو رہا ہے۔

دل پہ تصویر نقش ہو جس کی
اس کا سب کچھ کمال لگتا ہے
÷۔درست

تم تو اتنے عزیز ہو پیارے
تیرے بن سب وبال لگتا ہے
۔۔پہلے مصرع میں تم سے خطاب ہے، دوسرے میں ’تو‘ ہو گیا!!

کیوں پریشان ہے یہ دل آخر
سب یہ تیرا خیال لگتا ہے
÷÷واضح نہیں ہوا۔

معتبر اور بھی ہونگے اے شاہیں
مجھ کو تو بے مثال لگتا ہے
۔۔یہ بھی نہ واضح ہے اور نہ وزن میں۔
 

Abbas Swabian

محفلین
ممکن تو کیا نہیں۔

اب تو لکھنا محال لگتا ہے
تجھ پہ لکھنا بحال لگتا ہے
قافیہ درست نہیں، ایطا قوافی محض ’ال‘ والے ہیں لیکن یہاں دونوں ’حال‘ قوافی ہیں۔ بحال کا مفہوم بھی غلط استعمال ہو رہا ہے۔

دل پہ تصویر نقش ہو جس کی
اس کا سب کچھ کمال لگتا ہے
÷۔درست

تم تو اتنے عزیز ہو پیارے
تیرے بن سب وبال لگتا ہے
۔۔پہلے مصرع میں تم سے خطاب ہے، دوسرے میں ’تو‘ ہو گیا!!

کیوں پریشان ہے یہ دل آخر
سب یہ تیرا خیال لگتا ہے
÷÷واضح نہیں ہوا۔

معتبر اور بھی ہونگے اے شاہیں
مجھ کو تو بے مثال لگتا ہے
۔۔یہ بھی نہ واضح ہے اور نہ وزن میں۔
بہت بہت شکریہ سر جی۔
مزید کوشش کرتا ہوں۔
 
Top