اب دہشت گرد ہتھیار ڈالیں گے یا شکست کھائیں گے،پرویز رشید

اب دہشت گرد ہتھیار ڈالیں گے یا شکست کھائیں گے،پرویز رشید

اسلام آباد........وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی رہنماوں سےاپیل ہےکہ شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے فیصلے کی تائید میں حکومت اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں۔اب دہشت گرد ہتھیار ڈالیں گے یا شکست کھائیں گے۔ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے ڈائیلاگ کا راستہ اپنایا لیکن دہشت گردوں نے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں۔سیکورٹی فورسز کے پیچھے ہمارا متحد ہوکر کھڑا ہونا ضروری ہے،پرویز رشید کا کہنا تھا کہ قوم نے عوامی زندگیوں میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کر لیا۔ دہشت گردوں کا نیٹ ورک اب اپنے انجام کو پہنچے گا۔پرویز رشید نے کہا کہ دہشت گردوں کو معلوم ہے کہ قوم امن پسند ہے اور اپنے معمولات زندگی کا دفاع کرے گی۔ http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=150869
 
Top