میں اس شہر علم و دانش میں نیا ہوں لگتا ہے کسی ممنوعہ دیوار پہ کچھ لکھ دیا ہے۔ یا دھاگہ کسی غلط شاخ پہ باندھ دیا ہے ۔۔ اس کے لئے معذرت چاھتا ہوں ۔ اس نظام کو مزید سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں اور رہنمائی کا خواستگار ہوں۔
میں خوب بھی اس کوچے میں نووارد ہوں لیکن اتنا علم ہو گیا ہے کہ یہ تعارف کی لڑی ہے اس میں آپ اپنا تعارف دے دیں، کہاں سے تعلق ہے، کیا کرتے ہیں، تعلیم کتنی ہے، مستقبل کے کیا ارادے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔