بشیر بدر اب کسے چاہیں کسے ڈھونڈا کریں

mtahirz

محفلین
اب کسے چاہیں کسے ڈھونڈا کریں
وہ بھی آخر مل گیا اب کیا کریں

ہلکی ہلکی بارشیں ہوتی رہیں
ہم بھی پھولوں کی طرح بھیگا کریں

آنکھ موندے اس گلابی دھوپ میں
دیر تک بیٹھے اسے سوچا کریں

دل محبت دین دنیا شاعری
ہر دریچے سے تجھے دیکھا کریں

گھر نیا کپڑے نئے برتن نئے
ان پرانے کاغذوں کا کیا کریں
 

طارق شاہ

محفلین
دل محبّت ، دین و دنیا شاعری !
ہر دریچے سے تجھے دیکھا کریں


بہت خُوب
تشکّر شیئر کرنے پر، صاحب!
بہت خوش رہیں :)
 
Top