اب کس نے آنا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
رضوان بھائي : میں کچھ دیر پہلے " پرائز بانڈز " کو آن لائن چیک کرنے میں مصروف تھا ۔ اسی لیے میں آپ کے جواب کو نہ دیکھ پایا ۔ لیکن اس بار بھی پرائز بانڈ کا پرائز میرے لیے نہ نکل سکے ۔

چلیں پھر دیکھیں گے ۔ جب تک سانس ، تب تک آس ۔
:oops:
 
جلدی سے چیٹ روم میں آجائیں قیصرانی نے گرما گرم پکوڑے تل کر چکن کو مصالحہ لگا رہا ہے۔

رضوان ، شمیل جلدی ذرا
 
رضوان نے کہا:
امید پر دنیا قائم ہے۔
فرض کرتے ہیں کہ اگلی دفعہ پہلا انعام آپکا نکلا تو کیا کریں گے؟ :lol:

رضوان بھائي : میں امی جان کے ساتھ حج پر جاوں گا ۔

ابو کے ساتھ بھائي جائے گا ۔

مائیکل جیکسن کے ساتھ ایک البم بناؤں گا ۔ اور اس میں لتا جی سے گیت گواؤں گا ۔

اور ایک فلم بناؤں گا ۔ جس کا نام ہو گا ۔ " ایسی محبت سے ہم باز آئے " اس پر ابھی کام ہو رہا ہے ۔

کاسٹ میں انجلا بھی ہوں گی ۔

اور ایک کتاب لکھوں گا ۔ جس کا نام ہو گا ۔ " حسن کانٹے ، زہریلے پھول " اس پر بھی کام ہو رہا ہے ۔

اور ساتھ ہی ایک سکول سسٹم بھی بناؤں گا ۔ جس میں تمام غربا کے بچے وہ کورس پڑھ پائیں گے جو بڑے بڑے سکولوں میں پڑھائے جاتے ہیں ۔

بیس غربا کے لائق بچوں کے لیے اعلی تعلیم کا خرچ بھی اٹھاوں گا ۔

اور ایک بڑا سا " شمل ولا " بھی بنواؤں گا جو دس کنال کا ہو گا ۔

اور اور اور
 

قیصرانی

لائبریرین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
اور ساتھ ہی ایک سکول سسٹم بھی بناؤں گا ۔ جس میں تمام غربا کے بچے وہ کورس پڑھ پائیں گے جو بڑے بڑے سکولوں میں پڑھائے جاتے ہیں ۔

بیس غربا کے لائق بچوں کے لیے اعلی تعلیم کا خرچ بھی اٹھاوں گا ۔

اور ایک بڑا سا " شمل ولا " بھی بنواؤں گا جو دس کنال کا ہو گا ۔

اور اور اور
شمیل بھیا اس سکول میں‌20 طلباء کا خرچہ آپ اٹھائیں گے۔ باقی بھی تو غریب کے بچے ہوں گے۔ وہ کیسے پڑھیں گے؟
قیصرانی
 

الف عین

لائبریرین
یہ آن لائن لاٹری کے انعام کی بات ہے یا ای میل آئ ڈی منتخب کر لی پے کسی سپیمر نے شمیل۔ میں تو ایسی ساری میلس ٹریش میں بھیج دیتا ہوں۔ آج کل جی میل تک میں اتسی میلس آ نے لگی ہیں۔
اب شاید شمشاد ہی آئیں کہ ان کی صبح ہوا چاہتی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی یہ اصل میں شمیل بھیا نے پرائز بانڈ والی بات کہی تھی۔ باقی آجکل تو سپیمرز کی بھرمار ہے جو مفت میں‌ کسی فرضی لاٹری کی جیت کا کہتے ہیں، ٹکٹ نمبر بھی ساتھ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جلد از جلد پرائز کلیم ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کریں۔

اصل فراڈ یہی ہوتا ہے کہ پرائز کلیم ڈیپارٹمنٹ آپ سے آپ کا اکاؤنٹ نمبر مانگتا ہے تاکہ اسے مس یوز کیا جا سکے۔ دوسرا پھر وہ آپ کے کیس کو فارورڈ کرنے کے لیگل چارجز مانگتا ہے۔ جب انعام ملنے کا وقت آتا ہے تو وہ آپ سے اصلی والی ٹکٹ مانگ لیتے ہیں جو آپ کے پاس نہیں‌ ہوتی :)

ابھی پھر امن ایمان

قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
بسم اللہ جناب۔ آپ کا اپنا دھاگہ ہے۔ جب چاہے آئیے۔ :)
مگرجاتے جاتے کسی دوسرے دوست کو بلاتے جائیں تو بہت مزہ آئے
کیسے نصیر بھائی؟
قیصرانی
 

الف عین

لائبریرین
نصیر تو چل دئے اب کون۔ اوہو۔ ہماری جوجو آ گئی ہے۔ آؤ بیٹا۔ تم یہاں حاضری لگا ؤ اور میں تمھاری کلاس میں جاتا ہوں۔
 

رضوان

محفلین
اس وقت تو میں حاضر ہوں
شمشاد صاحب پچھلے 36 گھنٹے سے غائب ہیں اور بغیر کسی اطلاع کے۔
ماوراء اگر آپ اسطرح لاپتہ ہوتیں تو شمشاد بھائی کیا کرتے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
رضوان نے کہا:
اس وقت تو میں حاضر ہوں
شمشاد صاحب پچھلے 36 گھنٹے سے غائب ہیں اور بغیر کسی اطلاع کے۔
ماوراء اگر آپ اسطرح لاپتہ ہوتیں تو شمشاد بھائی کیا کرتے؟
ہاں واقعی۔ شمشاد بھائی کافی دیر سے دکھائی نہیں دے رہے۔ کہیں‌ پاکستان تو نہیں چلے گئے؟
قیصرانی
 

جیہ

لائبریرین
استادَ محترم ۔۔۔۔

ہمیشہ دیر کردیتی ہوں۔۔۔۔ آپ نے 4 بجے بلایا میں 11 بجے آگئی ، اب آپ نہیں موجود۔۔

مگر یہ شمشاد بھائی کہاں رہ گئے؟

مجھے تو اب تشویش ہورہی ہے
 

ماوراء

محفلین
36 گھنٹے۔۔۔ :roll:

رضوان نے تو ٹائم بھی نوٹ کیا ہوا ہے۔ :p


میں بلاتی ہوں۔ دیکھنا کیسے آتے ہیں۔ شمشاد بھائی آ بھی جائیں۔ کہ سب ہی پریشان ہیں۔ آپ کے بغیر دیکھیں نہ۔۔ محفل بھی آنکھ مچولی کھیل رہی ہے۔ (جو مجھے بہت برا کھیل لگتا ہے) آپ آئیں تو شاید یہ کھیل بند ہو۔ :?


ٹھہریں۔ شمشاد بھائی۔ اگر آج نہ آئے۔ تو انشاءاللہ کل تک آ جائیں گے۔ :p
 

قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم پیارے شمشاد بھائی۔ امید ہے کہ اپ بالکل خیریت سے ہوں گے اور بالکل خوش و خرم ہوں گے انشاء اللہ۔ اور یہ بھی امید کرتے ہیں کہ آپ اپنی خیریت کی اطلاع جلد از جلد اس دھاگے پر فراہم کریں‌ گے تاکہ ہم مطمیئن ہو سکیں۔ میرے پاس آپ کا فون نمبر نہیں ہے ورنہ میں‌ فون پر ہی آپ کو کال کرتا :(
آپ کا بھائی
منصور
 

ظفری

لائبریرین
واقعی یہ تو بڑی تشویش کی بات ہے کہ شمشاد بھائی کافی دیر سے ادھر نہیں آئے ۔ مگر انشاء اللہ خیریت سے ہونگے اور جلد ہی یہاں جلوہ افروز ہوجائیں گے ۔
 

رضوان

محفلین
ظفری نے کہا:
واقعی یہ تو بڑی تشویش کی بات ہے کہ شمشاد بھائی کافی دیر سے ادھر نہیں آئے ۔ مگر انشاء اللہ خیریت سے ہونگے اور جلد ہی یہاں جلوہ افروز ہوجائیں گے ۔
ٹھیک بات ہے ظفری۔
لیکن محفل پوری مشوّش ہے کہ ایسی بھی کیا جلدی کہ ایک اطلاع کر کے بھی نہیں گئے۔ اور تیلے شاہ بھی نہیں آئے کہ کچھ خبر دیتے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top