اب کوئی شور نہ مچائے(حکومت کا ساتھ دو)

بلال

محفلین
یہ وہ دور چل رہا ہے جب ہر چیز بدل رہی ہے تانگے کی جگہ چنگ چی رکشہ (چاند گاڑی)، ٹوسڑوک میوزیکل رکشے کی جگہ Cng رکشہ آگیا ہے مقصد یہ کہ ہر چیز بدل رہی ہے نئی نئی ایجادات کی دوڑ تیز ہو گئی ہے اور پاکستان بہت پیچھے رہتا جا رہا ہے اس لئے حکومت نے اب اس دوڑ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ لٰہذا عوام حکومت کا ساتھ دے اور اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ حکومت نے عوام کی خوشی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اب بچے کم پیدا کرنے کی کوئی ضروت نہیں جتنے چاہے پیدا کرو کیونکہ اس کا حل حکومت کو مل گیا ہے جہاں زیادہ لوگ ہونگے وہاں فوجی آپریشن کے ذریعے لوگ کم کر دیئے جائیں گے، اگر ایسا نہ ہو سکا تو خودکش بمبار کس لئے ہیں اور اگر ایسا بھی نہ ہو سکا تو ایک بہت جامع منصوبہ "آٹا عوام کی پہنچ سے دور رکھو" تشکیل دیا گیا ہے جس کا ابھی چند دن پہلے افتتاح کر دیا گیاہے۔ جب آٹا ایک خاص درجہ حرارت پر حکومت سنبھالے گی تو اس سے عوم ایسے کم ہو گی کبھی کسی نے سوچا بھی نہیں منصوبہ کی مزید وضاحت کرتے ہوے حکومت نے کہا آٹا جیسی خطرناک چیز جب عوام کی پہنچ سے دور ہو گی تو اس کے بہتر نتائج بھوک، چوری اور ڈکیتی کی صورت میں سامنے آئیں گے۔ ایک حکومتی چور صاحب نے مزید فرمایا کہ جب آٹا نہیں ہو گا تو عوام کم کرنے میں بہت مدد ملے گی کچھ لوگ بھوک سے مر جائیں گے۔ طاقت ور آٹے کی چوری کریں گے تو ایک نہ ایک دن پولیس کی گولی سے مر جائیں گے۔ بچی کچھی عوام کو روٹی کے چکر میں ڈال کر سیاست دان آسانی سے ووٹ لے سکیں گے جو پاکستان کے مستقبل کے لئے بہتر ثابت ہوں گے۔ مستقبل پر روشنی ڈالتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ تحقیقی علم جیسی بیماری جو کہ پاکستان کی ترقی کی رہ میں رکاوٹ ہے کو بھی آٹے کی مدد سے دور کیا جائے گا مزید پوچھنے پر وضاحت کی کہ جب نوجوان آٹا حاصل کرنے کی طرف لگ جائے گا تو یقیناً تحقیق سے دور ہو گا جس سے دینی تعلیم کے طالب علم تعلیم سے فارغ ہو کر دین کو کاروبار بنائیں گے اور سائنسی طالب علم روٹی کے پیچھے بھاگے گا تو دونوں تحقیق کرنے کی صلاحیت کھو دیں گے جس سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ یہ سارا منصوبہ پاکستان کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے لٰہذا اب کوئی شور نہ مچائے اور حکومت کا ساتھ دے۔
 

شمشاد

لائبریرین
صحیح کہا آپ نے کہ سب کچھ بدل رہا ہے، بس نہیں بدل رہی تو ہمارے ملک کی سیاست، وہ وہی گندی سیاست جو پہلے تھی سو اب ہے اور اسی کے صدقے نہیں بدل رہے تو ہمارے لیڈر۔ جو مردہ ضمیر پہلے تھے وہی اب ہیں، بس چند ایک چہرے بدل گئے ہیں۔
 

بلال

محفلین
شمشاد بھائی ہماری سیاست بدل رہی ہے۔۔۔ پہلے یہی لوگ کچھ % پر مان جاتے تھے اب تو سننے میں آ رہا ہے کہ ان کا معاوضہ بھی بڑ گیا ہے۔۔۔ اللہ ہم پر رحم کرے۔۔۔ اور ہمارے سیاست دانوں کو ہدایت دے۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو اس کا مطلب ہے کہ ہر کام کے دام اب اور زیادہ بڑھ جائیں گے۔ پہلے تو دس سے تیس پرسنٹ تک کام ہو جاتا تھا اب پچاس سے نیچے کیا رکے گا۔:mad:
 

بلال

محفلین
شمشاد بھائی آپ کو ایک ایسی بات بتاتا ہوں کہ آپ خیران رہ جائیں گے۔۔۔ ہمارے یہاں گجرات میں سیوریج کا بہت مسئلہ ہے۔۔۔ ایک صاحب جاپان ہوتے تھے۔۔۔ انہوں نے وہاں ہی کسی کمپنی سے بات کی اور مسئلہ بتایا اور کسی عالمی ادارے سے فنڈ بھی حاصل کیا۔۔۔ جاپان کی کمپنی گجرات کا سروے کرنے آ گئی۔۔۔ بعد میں پتہ چلا کہ اب وہ کمپنی یہ کام نہیں کرے گی۔۔۔ بات یہ تھی کہ جناب گجرات کی سیاست نے کہا کہ ہمیں اس سے کیا ملنا ہے؟ یعنی ہمارا اس میں کتنا حصہ ہو گا۔۔۔ کمپنی کو اس بات پر عجیب حیرت ہوئی کہ ایک تو فری میں کام اور اوپر سے ہاتھ سے انہیں بھی دو۔۔۔ یہ تو حال ہے ہمارے سیاست دانوں گا۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہی حال ہمارے ہاں راولپنڈی کے نالہ لئی کا ہے۔ ہر سال اس میں سیلاب آتا ہے۔ ہر سال کروڑوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ جب سیلاب آتا ہے تو ارباب اختیار سائرن بجاتی گاڑیوں کے پیچھے پیچھے بڑی بڑی گاڑیوں میں آتے ہیں اور وہیں کھڑے کھڑے دو کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کر جاتے ہیں۔ ہر سال ہی ہوتا ہے۔ پھر سیلاب اتر جاتا ہے۔ ساتھ ہی دو کروڑ بھی اتر جاتے ہیں۔

جاپان کی حکومت نے پیشکش کی تھی کہ ہمیں بتا دیں ہم اسے شروع سے لیکر آخر تک ڈھانپ دیتے ہیں۔ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا اور جگہ بھی بہت زیادہ مل جائے گی لیکن ہمارے سیاستدان مانتے ہی نہیں۔ کہ اسطرح تو عوام کو فائدہ حاصل ہو جائے گا جو کہ ان کے منشور کے خلاف ہے۔
 

فیصل ناصر

محفلین
پاکستان زندہ آباد
یہ تو بتا ئیں پاکستان کیا ھماری ذمہ داری نہیں کیا صرف دوسروں پر الزام رکھنے ھم بری الزمہّ ہو جائیں گے۔
 

بلال

محفلین
پاکستان زندہ آباد
یہ تو بتا ئیں پاکستان کیا ھماری ذمہ داری نہیں کیا صرف دوسروں پر الزام رکھنے ھم بری الزمہّ ہو جائیں گے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
فیصل بھائی میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔۔۔ یہ میری بھی ذمہ داری ہے، آپ کی بھی اور باقی سب کی بھی اور ہمارے حکمرانوں کی بھی۔۔۔ کیونکہ ہم سب پاکستانی ہے۔۔۔
ویسے کیا ہماری ذمہ داری صرف یہ ہے کہ بجلی بند ہو تو اندھیروں میں، گرمی میں، اور چاند کی روشنی میں بیٹھ کر حکمرانوں کو دعا دیں؟ کیا ہماری ذمہ داری ہے کہ آٹا کی کمی پر روزہ رکھیں اور ثواب حکمرانوں کو پہنچائیں؟ کیا ہماری ذمہ داردی ہے کہ نظام کے کھوکھلے ہونے پر حکمرانوں کو مبارک باد دیں؟
میرے بھائی بیشک ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم پاکستان کو بہتر کریں۔۔۔ اس کے لئے ہر وقت کوشش کریں لیکن کوئی کام ہم نے کرنے ہے اور کوئی کام حکمرانوں نے۔۔۔ ویسے میں نے اس بارے میں کچھ اور بھی لکھا تھا اگر ہو سکے تو آپ اس کو بھی ایک بار پڑھئے گا۔۔۔ ربط میں دے دیتا ہوں۔۔۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=10694
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=10709
 

شمشاد

لائبریرین
مدد کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انہوں نے امریکہ کی وجہ سے وہ دور دیکھا ہوا ہے جو آج تک روئے زمین پر کسی اور قوم نے نہیں دیکھا۔
 

محمد الیاس

محفلین
قلّت، ھجوم اور دھکم پیل

میں نے دیکھا کہ پرچون(یوٹلٹی) کی سرکاری دوکان پر گھی کی قلّت کی وجہ سے ھجوم تھا اور دھکم پیل ہو رہی تھی ۔ دوکان کے اندر سے ایک لاٹھی لوگوں کے اوپر ایک کواڑ سے نکلی ہوئی تھی اور اِدھر اُدھر گاہکوں کے سروں پر پڑتی رہتی تھی۔ دوکان کاایک ملازم اس کام پر متعیّن تھا۔
 

محمد الیاس

محفلین
بڑے جرائم کی سزا

ذخیرہ اندوزی ایک سنگین جرم ہے جسکی ہمارے ملک کے قانوں میں سزا نہ ہونے کے برابر ہے۔
 
Top