فیض اب کہاں رسم ہے لٹانے کی ۔ فیض صاحب کی ایک غیر مطبوعہ غزل

فرخ منظور

لائبریرین
فیض احمد فیضؔ کی ایک غیر مطبوعہ غزل

اب کہاں رسم ہے لٹانے کی
برکتیں تھیں شراب خانے کی

کون ہے جس سے گفتگو کیجے
جان دینے کی، دل لگانےکی

بات چھیڑی تو اُٹھ گئی محفل
اُن سے جو بات تھی بتانے کی

ساز اٹھایا تو تھم گیا غمِ دل
رہ گئی آرزو سنانے کی

چاند پھر آج بھی نہیں نکلا
کتنی حسرت تھی اُن کے آنے کی

اس طرح آج ان کو یاد کیا
آنکھ بھر آئی اِک زمانے کی

(فیض احمد فیضؔ)

فرقان احمد

محفلین
فیض احمد فیضؔ کی ایک غیر مطبوعہ غزل

اب کہاں رسم ہے لٹانے کی
برکتیں تھیں شراب خانے کی

کون ہے جس سے گفتگو کیجے
جان دینے کی، دل لگانےکی

بات چھیڑی تو اُٹھ گئی محفل
اُن سے جو بات تھی بتانے کی

ساز اٹھایا تو تھم گیا غمِ دل
رہ گئی آرزو سنانے کی

چاند پھر آج بھی نہیں نکلا
کتنی حسرت تھی اُن کے آنے کی

اس طرح آج ان کو یاد کیا
آنکھ بھر آئی اِک زمانے کی

(فیض احمد فیضؔ)

فرخ بھیا! زبردست انتخاب پر داد قبول فرمائیے۔ عنوان کو بھی ایک نظر دیکھ لیجیے گا؛ ایک چھوٹی سی غلطی رہ گئی ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
فرخ بھیا! زبردست انتخاب پر داد قبول فرمائیے۔ عنوان کو بھی ایک نظر دیکھ لیجیے گا؛ ایک چھوٹی سی غلطی رہ گئی ہے۔

جی عنوان کی میں تدوین نہیں کر سکتا۔ یہاں کے مدیر بہت ہوشیار ہیں بغیر پوچھے خود ہی تدوین کر دیا کرتے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
فرخ بھیا! زبردست انتخاب پر داد قبول فرمائیے۔ عنوان کو بھی ایک نظر دیکھ لیجیے گا؛ ایک چھوٹی سی غلطی رہ گئی ہے۔
عنوان میں غلطی ہنوز باقی ہے! "مبطوعہ" لکھا گیا ہے۔ کس مدیر نے درست کی ہے "آٹو میٹکلی"۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
ہمیں تو اب یہ "مطبوعہ" ہی لکھا دکھائی دینے لگ گیا ہے۔ :)
یہ میں نے ابھی آپ کے مراسلے کے بعد سکرین شارٹ لیا ہے، عنوان میں "مبطوعہ" جبکہ متن میں "مطبوعہ" لکھا نظر آ رہا ہے۔ مدد یا مدیران :)

Fullscreen-capture-23-11-2018-120640-PM.jpg
 
قبلہ محمد وارث صاحب ہماری معلومات کے مطابق لائبریرین اپنے مراسلوں کی تدوین کبھی بھی کر سکتے ہیں اگر ایسا ہے تو فرخ بھائی مدیر کے منتظر کس لیے ہیں ۔وہ اس سہولت کو استعمال کرتے ہوئے خود ہی تدوین کر دیں ۔
 
عنوان میں تبدیلی یا تدوین میرے خیال میں صرف مدیران کر سکتے ہیں۔ دوسرے لائبریرین حضرات کے لیے تدوین کا وقت زیادہ ہے لیکن لامحدود نہیں ہے یعنی کچھ عرصے بعد، میں نہیں جانتا کہ یہ عرصہ کتنا ہے، لائبریرین کا بھی تدوین کا آپشن ختم ہو جاتا ہے۔
 
تدوین کردی ہے۔ گزشتہ دنوں صاحبِ مراسلہ اپنے غلط املا پر بھی ڈٹے ہوئے تھے اور اس کی تصحیح پر خوب چراغ پا ہوئے تھے تو ہم نے جانا کہ شاید وہ مبطوعہ ہی کو درست جانتے ہوں اور تصحیح کرنے پر پھر چراغ پا ہوجائیں، اس لیے تصحیح میں دانستہ دیر کی!!!
 
محمد سرمد

محفلین
بہت ہی ذبردست انتخاب ہے ۔
اسی مناسبت سے فیض احمد فیض کا ایک شعر پیش خدمت ہے۔

اک طرز تغافل ہے سو وہ ان کو مبارک
اک عرض تمنا ہے سو وہ ہم کرتے رہیں گے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
ہمیں تو اب یہ "مطبوعہ" ہی لکھا دکھائی دینے لگ گیا ہے۔ :)

تدوین کردی ہے۔ گزشتہ دنوں صاحبِ مراسلہ اپنے غلط املا پر بھی ڈٹے ہوئے تھے اور اس کی تصحیح پر خوب چراغ پا ہوئے تھے تو ہم نے جانا کہ شاید وہ مبطوعہ ہی کو درست جانتے ہوں اور تصحیح کرنے پر پھر چراغ پا ہوجائیں، اس لیے تصحیح میں دانستہ دیر کی!!!

فرقان احمد ، قبلہ میں نے تو پہلے ہی عرض کر دیا تھا کہ مدیران بہت ہوشیار ہیں اور ایک مدیر تو ضرورت سے زیادہ ہوشیار ہیں۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
فرقان احمد ، قبلہ میں نے تو پہلے ہی عرض کر دیا تھا کہ مدیران بہت ہوشیار ہیں اور ایک مدیر تو ضرورت سے زیادہ ہوشیار ہیں۔ :)
ہمارے لیے آپ دونوں شخصیات نہایت محترم ہیں۔ یہ تو بس نوک جھونک ہے جو چلتی رہتی ہے اور اسی نوک جھونک کے باعث ہی محفل میں رونق میلہ لگا رہتا ہے۔
 
Top