ایسا نہیں ہے کہ میں نے اردو محفل پر کئی مہینوں سے کچھ شیئر نہیں کیا،
بلکہ سچ تو یہ ہے کہ میں نے کافی عرصے سے کچھ لکھا ہی نہیں ہے۔
آج بعد از مدتِ طولانی، بہ رغبتِ طبیعتِ جولانی، چند غزل کے اشعار موزوں کیے ہیں یا شاید اپنے آپ ہوئے ہیں۔
حضرات کی خدمت میں قدرے بڑی فانٹ میں پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔
سبب یہ ہے کہ بصیرت جیسے جیسے لطیف ہو رہی ہے، بصارت ویسے ویسے ضعیف ہو رہی ہے:

اب ہم سے کوئی کام کیا بھی نہ جائے گا
یعنی زیادہ دیر جیا بھی نہ جائے گا
دامن دریدگی کا تو پھر بھی ہے کچھ علاج
دل چاک ہو گیا تو سیا بھی نہ جائے گا
ہر ایک نے حیات کو معنی دئیے ہیں کچھ
جیون کو ہم سے اَرتھ دیا بھی نہ جائے گا
ہاتھوں میں اپنے زور نہیں اور جامِ عمر
از دستِ دیگران پیا بھی نہ جائے گا
کچھ بانٹنا مجھے نہیں آتا منیبؔ اور
کچھ اُن سے میرا درد لیا بھی نہ جائے گا
بہت شکریہ! یعنی زیادہ دیر جیا بھی نہ جائے گا
دامن دریدگی کا تو پھر بھی ہے کچھ علاج
دل چاک ہو گیا تو سیا بھی نہ جائے گا
ہر ایک نے حیات کو معنی دئیے ہیں کچھ
جیون کو ہم سے اَرتھ دیا بھی نہ جائے گا
ہاتھوں میں اپنے زور نہیں اور جامِ عمر
از دستِ دیگران پیا بھی نہ جائے گا
کچھ بانٹنا مجھے نہیں آتا منیبؔ اور
کچھ اُن سے میرا درد لیا بھی نہ جائے گا